براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ملازمت کے مواقع پیدا کرکے اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، مہر کاشف یونس
سرمایہ کاری کا حصول کرتے وقت اپنی قومی سلامتی اور اقتصادی مفادات کا تحفظ کریں


اسلام آباد: وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سرمائے کی فراہمی، جدید ٹیکنالوجی و مہارتوں اور ملازمت کے مواقع پیدا کرکے اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
جمعرات کو یہاں’’غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری پر غیر ضروری اسکریننگ کے اثرات‘‘ کے موضوع پر گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ سرمایہ کاری کا حصول کرتے وقت اپنی قومی سلامتی اور اقتصادی مفادات کا تحفظ کریں تاہم طویل اسکریننگ کے اقدامات عالمی ایف ڈی آئی پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ سکیورٹی خدشات اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے خوش آئند ماحول پیدا کرنے کے درمیان توازن قائم کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی طرف سے زیادہ پابندیوں اور غیر ضروری اسکریننگ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی اور ترقی پذیر ممالک، خاص طور پر پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہاو ¿ میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت اور ترقی پر اقوام متحدہ کی کانفرنس (UNCTAD) نے بھی حال ہی میں خبردار کیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ اسکریننگ کے نتیجے میں میزبان ملک کے لیے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے مواقع ضائع ہو سکتے ہیں۔ آج کی عالمگیر معیشت میں، سرمایہ کار ممالک زیادہ سازگار ماحول والے متبادل مقامات کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 19 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 19 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 16 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 13 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 17 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 19 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 18 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 14 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 20 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 17 گھنٹے قبل

.webp&w=3840&q=75)









