Advertisement

بنگلہ دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کو دو وکٹوں سے شکست دے دی

افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 15th 2023, 3:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بنگلہ دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کو دو وکٹوں سے شکست دے دی

سلہٹ: بنگلہ دیش نے افغانستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے دی، میزبان ٹیم کو آخری اوور میں 155 رنز کا ہدف ملا۔

جمعہ کو سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

محمد نبی نے 40 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 33 اور نجیب اللہ زدران نے 23 رنز بنائے۔

بنگلہ دیشی بولر شکیب الحسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ نسیم احمد، تسن احمد، شریف الاسلام، مستفیض الرحمان اور مہدی حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش نے افغانستان کا 155 رنز کا ہدف ایک دلچسپ مقابلے کے بعد آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی شروعات مایوس کن رہی کیونکہ اس کے پہلے چار بلے باز 64 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔

اس موقع پر توحید ہریدوئے اور شمیم حسین نے 73 رنز کی شاندار شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ توحید 47 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شمیم حسین 33 رنز کے ساتھ آؤٹ ہوئے۔

میچ کے آخری اوور میں بنگلہ دیش کو جیت کے لیے چھ رنز درکار تھے جب افغان باؤلر کریم جنت نے شاندار ہیٹ ٹرک کر کے میچ کو مزید سنسنی خیز بنا دیا تاہم شریف الاسلام نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر چوکا لگا دیا۔

بنگلہ دیش کے توحید ہریدوئے کو ان کی شاندار اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس فتح کے بعد بنگلہ دیش نے دو میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

Advertisement
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 2 گھنٹے قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • ایک دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • ایک دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • ایک دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 6 گھنٹے قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 2 گھنٹے قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • ایک دن قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 دن قبل
Advertisement