وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی نرخوں میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کیا ہے


اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بھی بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 44 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔
کے الیکٹرک صارفین کے لیے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
نیپرا کے مطابق جولائی کے بل میں صارفین سے اضافی رقم وصول کی جائے گی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
بجلی کے بنیادی نرخوں میں اضافہ
وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی نرخوں میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی فیصلے کے بعد بجلی کی فی یونٹ اوسطاً 50 روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا باضابطہ اعلان آج (ہفتہ) کو کیے جانے کا امکان ہے۔
اس وقت پورے ملک میں بجلی کا بنیادی ٹیرف 24.82 روپے ہے جب کہ گزشتہ مالی سال بجلی کا بنیادی ٹیرف 16.91 روپے سے بڑھا کر 24.82 روپے پر طے کیا گیا تھا۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 6 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago







