Advertisement

گال ٹیسٹ:سری لنکن ٹیم 279 رنز بنا کر آؤٹ،پاکستان کو 131 رنز کا ہدف

پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ابرار احمد نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 19th 2023, 10:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گال ٹیسٹ:سری لنکن ٹیم  279 رنز بنا کر آؤٹ،پاکستان کو 131 رنز کا ہدف

گال ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دے دیا۔

گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا نے دوسری اننگز کا آغاز 14 رنز کی مجموعی اسکور سے کیا تاہم کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 20، کوشل مینڈس 18، اینجیلو میتھیوز 7، نیشان مدھشکا 52، دنیش چندیمل 28، سمارا وکرما 11 جبکہ رمیش مینڈس 42 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا 82 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ پراباتھ جے سوریا 10 رنز اور کاسون راجیتھا 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ابرار احمد نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آغا سلمان اور شاہین شاہ آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement
Advertisement