قتل یا حادثہ پولیس نے چاروں دوستوں کو تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردیں


اسلام آباد : ق لیگ کے مقامی رہنما میاں اللہ یار کڈ گو جاں بحق ہوگئے۔ ۔ساہیوال سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ق لیگ کے ضلعی راہنما میاں اللہ یار گڈگور ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ق پراسرار طور پر اسلام آباد میں جاں بحق ہوگئے ۔
میاں اللہ یار گڈگور ٹ نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے پلازے کی چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق ہوگئے۔
لیگی رہنما نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کاروباری معاملات کے سلسلے میں قیام پزیر تھے . پولیس نے اللہ یار گڈ گو کی نعش کو تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردیں نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،تاہم واقعہ قتل ہے یا حادثہ تحقیقات کی جارہی ہیں .
ذرائع کا کہنا ہے کہ اللہ یار گڈگور کا کاروباری معاملات پر مبینہ طور پر دیگر پارٹنرز، اور پارٹیز سے تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا تھا، جس میں مد مقابل حریف نے مبینہ طور پر پلازے کی چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ایس ایچ او لوہی بھیر کا کہنا ہے کہ میاں الله یاراپنے چار دوستوں کے ہمراہ سوسائٹی میں موجود تھے تاہم واقعے کے فوری بعد چاروں دوستوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے . انہوں نے کہا کہ واقعہ کے متعلق حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا پوسٹ مارٹم و تحقیقات میں صورتحال واضع ہوگی .
پولیس ذرائع کے مطابق ابھی واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 19 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 18 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 17 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 14 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 17 hours ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 18 hours ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago





