Advertisement
علاقائی

سیکیورٹی فورسزکی کامیاب کاروائی ،3دہشت گرد جہنم واصل

جنوبی وزیرستان میں باغ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیاں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 30th 2023, 2:37 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکیورٹی فورسزکی کامیاب کاروائی ،3دہشت گرد جہنم واصل

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی مختلف کامیاب کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

ضلع خیبر کے علاقے باغ میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان  جھڑپ پوئی جس میں فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا ، فائرنگ کے نتیجے میں 1 دہشت گرد مارا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق  ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

جنوبی وزیرستان میں ایک اور مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے.

13 جولائی کو بلوچستان کے علاقے سوئی میں فوجی آپریشنز کے دوران فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا جب کہ مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے 2 دہشتگرد بھی جہنم واصل ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے کامیاب آپریشن پر فوج کی قربانیوں کو سراہااور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ،علاقے میں مزید دہشت گردوں کا سرچ کلیئرینس آپریشن جاری ہے ۔

Advertisement