Advertisement
علاقائی

مسلم لیگ (ن)نے جلسہ ملتوی کردیا ،نئی تاریخ دیدی

مسلم لیگ ن نے قصور (کھڈیاں) میں ہونے والا جلسہ موسم کی خرابی کے پیش نظر ملتوی کردیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jul 30th 2023, 3:21 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مسلم لیگ (ن)نے جلسہ ملتوی کردیا ،نئی تاریخ دیدی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  ٹویٹ  کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام قصور( کھڈیاں) میں کل بروز اتوار 30 جولائی کو ہونے والا جلسہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے، اب یہ جلسہ بروز ہفتہ 5 اگست 2023 کو ہوگا۔

جلسہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کیا گیا گزشتہ دنوں سے لاہور اور گردو نواح کے علاقوں میں بارش کی وجہ سے صورتحال کافی خراب نظر آرہی ہے گلی محلوں میں پانی اور سیوریج کی خراب صورتحال کے باعث سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا  کہ وزیراعظم شہباز شریف قصور کی عوام کو سفر کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک اور منصوبہ لاہور قصور بہاولنگر‘ موٹر وےشروع کر رہے ہیں اور کھڈیاں میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

Advertisement
Advertisement