Advertisement
تجارت

تجارتی خسارہ میں مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر41.2 فیصدکی کمی ریکارڈ

گزشتہ سال جولائی میں تجارتی خسارہ کاحجم 2.73 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 2nd 2023, 6:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
تجارتی خسارہ میں مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر41.2 فیصدکی کمی ریکارڈ

اسلام آباد: ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر41.2 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2023 میں ملکی تجارتی خسارہ کاحجم 1.61 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 41.2 فیصدکم ہے، گزشتہ سال جولائی میں تجارتی خسارہ کاحجم 2.73 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، جون کے مقابلہ میں جولائی میں تجارتی خسارہ میں ماہانہ بنیادوں پر13.7 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جون میں تجارتی خسارہ کاحجم 1.86 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جوجولائی میں کم ہوکر1.61 ارب ڈالرہوگیا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے ماہ میں برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر8.6 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی، جولائی میں ملکی برآمدات کاحجم 2.06 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی میں 2.25 ارب ڈالرتھا، مئی کے مقابلہ میں جون میں برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر13.7 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر26.4 فیصدکی کمی ہوئی ہے، جولائی 2023 میں ملکی درآمدات کاحجم 3.66 ارب ڈالرریکارڈکیا گیا جوگزشتہ سال جولائی میں 4.98 ارب ڈالرتھا۔

Advertisement
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

  • 2 دن قبل
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 3 دن قبل
اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • 13 گھنٹے قبل
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 3 دن قبل
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

  • 13 گھنٹے قبل
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 19 گھنٹے قبل
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

  • 18 گھنٹے قبل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • 13 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 3 دن قبل
Advertisement