Advertisement
تجارت

یو اے ای پاکستان کے ساتھ جامع اکنامک پارٹنرشپ پر کام کر رہا ہے،راشد عبدالرحمٰن العلی

پارٹنر شپ سے دو طرفہ تجارت اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے بہت سے نئے مواقع پیدا ہوں گے، ڈپٹی ہیڈ آف مشن

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 3rd 2023, 9:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یو اے ای پاکستان کے ساتھ جامع اکنامک پارٹنرشپ پر  کام کر رہا ہے،راشد عبدالرحمٰن العلی

متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن راشد عبدالرحمٰن العلی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے ساتھ ایک جامع اکنامک پارٹنرشپ پر دستخط کرنے کے لیے کام کر رہا ہے جس سے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے لیے دو طرفہ تجارت اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے بہت سے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر راشد عبدالرحمٰن العلی نے تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے بہتر معاشی مستقبل کے بارے میں بہت پر امید ہیں کیونکہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر اور چین سے بڑی سرمایہ کاری پاکستان آرہی ہے۔

انہوں نے پہلی بار پاکستان معدنیات سمٹ 2023 کے انعقاد کو ملک کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جس سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے ساتھ زراعت، ٹیکسٹائل، ماربل، ٹائلز، قیمتی پتھر، کان کنی اور پیٹرولیم سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان حکومتی اور نجی شعبوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان کاروباری روابط مضبوط کر کے باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے لیے ایک پرکشش ملک ہے اور سیاحت کا انفراسٹرکچر بہتر کر کے اس شعبے کو بہتر ترقی دی جا سکتی ہے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کاسفارتخانہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعلقات کو مزید بہتر کرنے کی کوششوں میں ہرممکن تعاون کرے گا۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے دوستانہ اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں جن سے فائدہ اٹھا کر کاروباری تعلقات کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے جو پاکستان کے ساتھ اس کی گہری ہمدرری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

احسن ظفر کا کہنا تھا کہ یو اے ای پاکستان کا اہم تجارتی پارٹنر ہے کیونکہ دونوں ممالک کی باہمی تجارت 10 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ تاہم باقاعدگی کے ساتھ تجارتی وفود کا تبادلہ کر کے دوطرفہ تجارت میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے جس کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں جس سے ہمارا سیاحت کا انفراسٹرکچر بہتر ہو گا اور سیاحت میں اضافہ ہو گا۔ 

Advertisement
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک گھنٹہ قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • ایک دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • ایک گھنٹہ قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 گھنٹے قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • ایک دن قبل
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • ایک دن قبل
Advertisement