فوج ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی،جنرل عاصم منیر


چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن محمد حمزہ سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف کی جی ایچ کیو میں محمد حمزہ خان سے ملاقات ہوئی جس میں سپہ سالار نے نوجوان چیمپیئن کو وطن کا پرچم سر بلند کرنے پر مبارکباد دی۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ قوم میں آپ جیسے کئی باصلاحیت کھیلاڑی موجود ہیں۔ آپ جیسے باصلاحیت نوجوان ہم سب کے قابل فخر ہیں، آپ کی عظیم کامیابی اس قوم کی عظیم صلاحیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوج ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی اور انہیں تعلیمی حصول کے ساتھ کھیلوں میں مکمل تعاون فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرتی رہے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مزید کہاکہ ہمارے نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں اور توجہ، لگن اور محنت کے ساتھ ایسا کچھ نہیں جو پاکستان حاصل نہیں کرسکتا

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- an hour ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago




