یوٹیوب پریمیئم سروس پاکستان میں 479 روپے میں دستیاب ہے


یوٹیوب نے پاکستان میں یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب پریمیم کے آغاز کا اعلان کیا ہے جو ایک پیڈ ممبرشپ ہے اور یوٹیوب پر اشتہارات کے بغیر، آف لائن اور بیک گراونڈ پلے کے ساتھ دیکھنے کے تجربے کو بہترین بناتی ہے۔
یوٹیوب پریمیم میں اشتہارات کے بغیر اور تسلسل کے ساتھ دیکھنے کا تجربہ، ایپس کے درمیان ملٹی ٹاسکنگ کی غرض سے بیک گراؤنڈ پلے یا لیکچرز اور دیگر تعلیمی ویڈیوز کا دیکھنا، اپنے پسندیدہ شوز اور کنٹنٹ کری ایٹرز کے ڈاؤن لوڈز سے لطف اندوز ہونا شامل ہے چاہے صارف طویل پرواز پر ہو یا محدوسائل کا سامنا کر رہا ہو۔ یوٹیوب پریمیم میں یوٹیوب میوزک پریمیم بھی شامل ہے جو یوٹیوب میوزک پر اشتہارات کے بغیر میوزک، بیک گراونڈ پلے اور ڈاؤن لوڈز پیش کرتا ہے۔
یوٹیوب پریمیم 479 روپے میں دستیاب ہے اور لاکھوں یوٹیوب ویڈیوز کے لیے بیک گراؤنڈ پلے اور آف لائن ڈاؤن لوڈز کے ساتھ اشتہارات کے بغیر تجربہ پیش کرتے ہوئے یوٹیوب میوزک پریمیم کی ممبرشپ بھی شامل ہے۔ناظرین پریمیم فیملی پلان کے لیے بھی سائن اپ کر سکتے ہیں جوصرف 899 روپے میں دستیاب ہے جس سے وہ اپنے پریمیم ممبرشپ کو اپنے گھر کے پانچ دیگر افراد تک شیئر کر سکتے ہیں۔
یوٹیوب میوزک پریمیم صرف 299 روپے میں دستیاب ہے اور یوٹیوب میوزک پر اشتہارات کے بغیر موسیقی، بیک گراونڈ پلے اور ڈاؤن لوڈز پیش کرتا ہے جبکہ میوزیک فیملی پلان صرف 479 میں دستیاب ہے۔ اہل طلبا پریمیم سٹوڈنٹ پلان کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں جو ویب اور اینڈرائیڈ پر صرف 329 روپے میں اور میوزک پریمیم سٹوڈنٹ پلان صرف 149 روپے میں دستیاب ہے۔
پاکستان کے لیے گوگل کے ڈائریکٹر، فرحان ایس قریشی نے کہا ہے کہ دو ارب سے زیادہ لاگ اِن ناظرین یوٹیوب پر ہر ماہ عالمی سطح کی میوزک ویڈیو دیکھتے ہیں اور 20 لاکھ سے زیادہ کری ایٹرز اپنی تخلیقی صلاحیتیں دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ میں بہت خوش ہوں کہ پاکستانی ناظرین کو نیا تجربہ فراہم کرنے کی غرض سے اب یوٹیوب میوزک پریمیم اور یوٹیوب میوزک ملک میں دستیاب ہیں۔
’پاکستان میں 400 سے زائد چینلز کے دس لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں جو سال بہ سال کی بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں جبکہ چھ ہزار سے زائد چینلز کے ایک لاکھ سے زائد سبسکرائبرز جو سال بہ سال کی بنیاد پر 30 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔
’یہ ایک متاثر کن تعداد ہے جو ہمیں یوٹیوب کی اس تیز رفتار ایکوسسٹم کا حصہ بننے اور پاکستانی تخلیقی صنعت کے ساتھ اپنی شراکت جاری رکھنے اور یوٹیوب پریمیم اور یوٹیوب میوزک کے ساتھ اپنے سامعین کی تعداد بڑھانے کے لیے مزید پاکستانی فنکاروں کی حمایت کرنے کے لیے پر جوش بناتا ہے۔‘
پاکستانی ناظرین کے لیے یوٹیوب بہترین تفریحی خدمات لاتا ہے جو میوزک ویڈیو کا کانٹینٹ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ مزید مقامی فنکار بھی یوٹیوب پر اپنے کام اور تخلیقات کا اشتراک کر رہے ہیں جیسا کہ میوزک ویڈیو پریمیئرز، یوٹیوب کا خصوصی کانٹینٹ ا ور ممتاز گانوں کی فہرستیں پیش کررہے ہیں اور عالمی سطح پر اپنے مداحوں کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں۔
یوٹیوب میوزک ایپ کو گوگل پلے اٹور اور iOS ایپ سٹور سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے

معاہدے کا کمزور فریق واشنگٹن نہیں بلکہ تہران ہے، ایران کو کوئی مالی رعایت نہیں دیں گے،ٹرمپ
- 9 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تفصیلات سوشل میڈیا پر جاری کردیں
- 12 گھنٹے قبل

مریم نواز کی ٹرانسپورٹ اور گڈز کرایوں میں کمی کیلئے متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل

خراب شہرت رکھنے والا جج عدالتی منصب پر برقرار نہیں رہ سکتا،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

معاہدے کی خلاف ورزی یا غیر ضروری مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا،قالیباف
- 10 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کا 2122 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہ و پنشن میں 7 فیصد اضافہ ،کم سے کم اجرت 45 ہزار مقرر
- 10 گھنٹے قبل

حکومت اور پی ٹی آئی کے رابطے پھر بحال، وزیر خزانہ کی اپوزیشن وفد سے ملاقات
- 9 گھنٹے قبل

طالبان رجیم کا کے پی اوربلوچستان میں مبینہ داعش کیمپس کو ڈرونز سے نشانہ بنانےکا پروپیگنڈا بے نقاب
- 12 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان ٹیویٹا کے وفد کا پنجاب کے ہنر مندی نظام سے سیکھنے کیلئے پی ایس ڈی ایف کا دورہ
- 7 گھنٹے قبل

لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا
- 10 گھنٹے قبل

ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے 2 ساتھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- 10 گھنٹے قبل












