برآمدشدہ چرس بس کے فیول ٹینک میں چھپائی گئی تھی


راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات فروشوں کے خلاف 3 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 207کلوگرام سےمنشیات برآمدکرکے5 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
اے این ایف ترجمان کے مطابق موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب 2 کاروں میں سوار 5 منشیات فروش گرفتارکیے گئے۔تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 14 کلو 400 گرام افیون اور 21 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔ آر سی ڈی ہائی وے لسبیلہ پر واقع العزیز ہوٹل کے قریب کارگو بس سے 162 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔ برآمدشدہ چرس بس کے فیول ٹینک میں چھپائی گئی تھی۔یونیورسٹی روڈ پشاور پر گاڑی سے 9 کلو 600 گرام چرس برآمدکی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 10 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 12 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 11 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 5 گھنٹے قبل








