Advertisement

جنوبی ایشیا میں شدیدگرمی سے بچوں کو صحت کے خطرات لاحق ہیں، یونیسیف

بارش کے موسم میں گرمی بچوں کے لیے صورتحال کو مزید خراب کر سکتی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 8th 2023, 3:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنوبی ایشیا میں شدیدگرمی سے بچوں کو صحت کے خطرات لاحق ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ: جنوبی ایشیا میں تین چوتھائی بچے شدید گرمی سے متاثر ہیں جبکہ عالمی سطح پر یہ تناسب تین میں سے ایک ہےاور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف نے دنیا بھر میں حکام پر زور دیا ہے کہ وہ شدید گرم موسم سے متاثر بچوں کی مدد کے لیے مزید اقدامات کریں۔

یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد سمیت سندھ کے کچھ حصوں میں گزشتہ جون کے دوران درجہ حرارت 40 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس سے18 لاکھ افراد صحت کے قلیل اور طویل مدتی شدید خطرات سے دوچار ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارش کے موسم میں گرمی بچوں کے لیے صورتحال کو مزید خراب کر سکتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ بچے درجہ حرارت کی تبدیلیوں کے ساتھ تیزی سے موافقت نہیں کر پاتے۔

یونیسیف کے اندازے کے مطابق مجموعی طور پر جنوبی ایشیا میں 18 سال سے کم عمر کے 76 فیصد یعنی 46 کروڑ بچے شدید گرمی کا سامنا کرتے ہیں جہاں ایک سال میں 83 یا اس سے زیادہ دن درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوتا ہے۔

جنوبی ایشیا میں رہنے والے بچوں کو اب پہلے سے کہیں زیادہ اور باربار ر شدید گرمی کی لہروں کا سامنا کرنا پڑے گا، جس کی بڑی وجہ ماحولیاتی تبدیلیاں ہیں۔ یونیسیف کے جنوبی ایشیا کے ریجنل ڈائریکٹر سنجے وجیسیکرا کے مطابق اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنوبی ایشیا میں لاکھوں بچوں کی زندگیوں اور صحت کو گرمی کی لہروں اور بلند درجہ حرارت سے خطرات لاحق ہیں۔

یونیسیف کے 2021 کے چلڈرن کلائمیٹ رسک انڈیکس ( سی سی آر آئی ) کے مطابق افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، مالدیپ اور پاکستان میں بچے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے ’’انتہائی زیادہ خطر ات‘‘ سے دوچار ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم خاص طور پر بچوں، چھوٹے بچوں، غذائیت کی کمی سے دوچار بچوں اور حاملہ خواتین کے بارے میں فکر مند ہیں کیونکہ انہیں ہیٹ سٹروک اور دیگر سنگین اثرات کا سب سے زیادہ خطرہ ہے۔

Advertisement
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 3 دن قبل
کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

  • 4 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • 3 دن قبل
مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

  • 4 دن قبل
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 3 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد،  عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

  • 4 دن قبل
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • 4 دن قبل
فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

  • 4 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

  • 5 دن قبل
خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • 4 دن قبل
Advertisement