Advertisement
پاکستان

سپریم کورٹ کی جانب سے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت سرکاری ٹی وی پر نشر کی جائے گی

یاد رہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت کی گزشتہ قانونی کاروائی بھی سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی تھی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 2nd 2023, 11:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سپریم کورٹ کی جانب سے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت سرکاری ٹی وی پر نشر کی جائے گی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں کی سماعت کل ہوگی ۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ کیس کی سماعت کرے گا ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق عدالتی کاروائی براہ راست نشر کرنے کے لیے سرکاری ٹی وی کو انتظامات مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے ۔

سپریم کورٹ کے مطابق پریکٹس اینڈ ہروسیجر ایکٹ کی سماعت 9:30 پر ہوگی ۔

یاد رہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت کی گزشتہ قانونی کاروائی بھی سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی تھی ۔

Advertisement