سماعت کے حوالے سے 12 وکلا کو اڈیالہ جیل میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے


راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس کی سماعت بدھ کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں شروع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کررہے ہیں۔ سماعت کے حوالے سے 12 وکلا کو اڈیالہ جیل میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدر، سردار لطیف کھوسہ، راجہ یاسر، نعیم حیدر پنجوٹھہ، بیرسٹر عمیر خان نیازی، چوہدری خالد یوسف، نیاز اللہ خان نیازی، رائے محمد علی، لال عمر بودلہ، جواد اصغر، علی اعجاز بٹر کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا۔
وفاقی حکومت کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباسی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے وکلاء بیرسٹر تیمور ملک، علی بخاری، بیٹے زین قریشی اور بیٹی مہر بانو بھی اڈیالہ جیل میں موجود ہیں۔
وزارت قانون نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے لیے این او سی جاری کردیا جب کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائفر کیس کا آفیشل سیکرٹ ایکٹ چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔
چالان کی کاپیاں آج سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے وکلا کو فراہم کی جائیں گی۔

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 7 hours ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 6 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 days ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- a day ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- a day ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- a day ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 days ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 7 hours ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 days ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 2 hours ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 days ago




