اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کارروائی، اسلام آباد سمگل کی جانیوالی غیر ملکی شراب برآمد کر لی
غیر قانونی طور پر رہاش پذیر گروہ کے سرغنہ سمیت مقامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے


اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) انٹیلیجنس نے خفیہ اطلاع پرموٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ناکہ بندی کے دوران پشاور سے اسلام آباد سمگل کی جانیوالی غیر ملکی شراب برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کارروائی میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہاش پذیر گروہ کے سرغنہ سمیت مقامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے، غیر قانونی طور پر رہاش پذیر گروہ کے سرغنہ کا تعلق افغانستان سے ہے جو شراب کے علاوہ منشیات بھی پنجاب سمگل کرتا رہا ہے۔
اے این ایف نے غیر ملکی سمیت پشاور کے رہائشی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے،ملزمان کی گاڑی سے مختلف برانڈز پر مشتمل غیر ملکی شراب کی 240 بوتلیں برآمد ہوئیں۔دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے منشیات سمگلنگ میں ملوث گروہ سے تعلق اور ماضی میں بھی پشاور سے پنجاب منشیات سمگلنگ کا اعتراف بھی کیا ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کی برآمدہ شراب کی بوتلیں قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 11 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 11 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 13 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 10 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 15 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 13 گھنٹے قبل







