ای میل میں دہشت گردوں نے 5 ارب روپے ادا کرنے اور گینگسٹر روی بشنوئی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا


دہلی: بھارتی پولیس کو ایک ای میل موصول ہوئی ہے جس میں وزیراعظم نریندر مودی اور احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کو اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ورلڈ کپ 2023 بھارت میں شروع ہو گیا ہے اور پاکستانی ٹیم نے بھی ہالینڈ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے جب کہ بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ 08 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔
ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ تاہم اس سے قبل بھارتی پولیس کو ایک ای میل موصول ہوئی ہے جس میں سٹیڈیم کو اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہشت گرد گروپ کی جانب سے بھیجی گئی ای میل میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کو اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ای میل میں دہشت گردوں نے 5 ارب روپے ادا کرنے اور گینگسٹر روی بشنوئی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ دھمکی آمیز ای میل میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی اسٹیڈیم پر حملے کے لیے لوگوں کو تعینات کیا گیا ہے، وزیراعظم نریندر مودی کو بھی اڑایا جائے گا۔
دہشت گرد گروپ کی جانب سے بھیجی گئی ای میل میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں ہر چیز فروخت ہوتی ہے اور ہم نے بھی کچھ خریدا ہے۔ آپ ہم سے بچ نہیں سکتے جتنا آپ حفاظت میں رہنا چاہتے ہیں۔
اس حوالے سے بھارتی پولیس کا کہنا تھا کہ ہمیں دہشت گرد گروپ کی جانب سے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے بھیجی گئی ای میل موصول ہوئی ہے، اور این آئی اے احمد آباد سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ہندوستانی پولیس نے کہا کہ جس آئی ڈی سے ای میل بھیجی گئی تھی اس کا پتہ لگانے کی کوشش کرتے ہوئے لگتا ہے کہ یہ یورپ کی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے میچز کی سیکیورٹی کا جائزہ لیں گے، ضرورت پڑی تو سیکیورٹی بڑھا دی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے خالصتان موومنٹ کے رہنما گرپتون سنگھ پنو پر ورلڈ کپ میچز میں حملوں کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا ہے اور پولیس نے گرپتون سنگھ پنو کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس نے ورلڈ کپ میچز کے دوران حملے کی دھمکی دی تھی۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 12 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 14 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 12 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 11 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 14 گھنٹے قبل





