Advertisement

اسرائیلی فضائی حملوں میں 198 فلسطینی شہید،متعددزخمی

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے سے مشرقی  القدس  تک داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 8th 2023, 1:04 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیلی فضائی حملوں میں 198 فلسطینی شہید،متعددزخمی

غزہ حکام کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملوں میں 198 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جب کہ 1600 سے زائد زخمی ہیں۔

پاکستان میں موجود فلسطینی سفیر  احمد الربعی نے نجی ٹی وی پر گفتگو  میں کہا کہ فلسطینی عوام  اس وقت بہت مشکل وقت سے گزر  رہے ہیں، پاکستانی حکومت فوج اور سیاسی جماعتوں کی حمایت کے شکرگزار ہیں۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے راکٹ داغے گئے زیر محاصرہ غزہ کی پٹی کے خلاف حملہ  شروع کر دیا  ہے ۔

اسرائیلی پبلک براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی خبر کے مطابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے ریزرو فوجیوں کو ڈیوٹی پر طلب کرنے  کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے سے مشرقی  القدس  تک داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے ہیں۔

سرکاری فلسطینی ایجنسی وفا کی خبر کے مطابق اسرائیل نے مغربی کنارے کے بعض علاقوں کو جانے والے گزر گاہیں بھی بند کر دی ہیں۔

غیر ملکی  خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ سے فائر کیے گئے راکٹوں کے باعث اسرائیل میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ چار مختلف فلسطینی مسلح گروپ غزہ سے ارد گرد کی بستیوں میں داخل ہوئے۔

فلسطینی سفیر کا کہنا ہے کہ  ان شاء اللہ فلسطین اور قبلہ اول آزاد ہوگا۔

یاد رہے کہ ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر 5000 راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑ گئی، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین سمندر اور فضا سے حملے جاری ہیں جس میں صیہونی فوجیوں سمیت کم ازکم 40 اسرائیلی ہلاک، سیکڑوں زخمی اور  درجنوں یرغمال بنالیےگئے۔

Advertisement
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 3 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 4 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 17 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 18 minutes ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 21 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 22 minutes ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
Advertisement