اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں ایک روز میں مزید 56مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار384کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید56افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد11 ہزار802ہوگئی ہے۔گزشتہ24گھنٹوںمیں کوروناکے1384نئےکیسزسامنےآگئے،ملک میں کورونا ایکٹوکیسزکی تعداد33ہزار184ہوگئی۔ ملک میں اب تک کورونا کے5لاکھ 49ہزار032کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ58ہزار793ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار806 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 48ہزار270ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار033 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 67ہزار589 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 1923افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 18 ہزار 836کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 196 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 41 ہزار 561،جبکہ اموات کی تعداد 475تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 910 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 102افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار 073ہوچکی ہے جبکہ267 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں1509افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے، ملک بھر میں اب تک5لاکھ4ہزار46مریض کوروناکوشکست دےچکے ہیں ۔ گزشتہ24گھنٹوں میں35ہزار460ٹیسٹ کئےگئے جبکہ ملک بھرمیں اب تک80لاکھ41ہزار254ٹیسٹ ہوچکےہیں۔

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 4 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 7 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 5 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 5 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 5 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 4 دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 4 دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 4 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 5 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 7 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 5 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 6 دن قبل



