جی این این سوشل

تفریح

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریحانہ نے بھی بھارتی کسانوں کے حق میں آوازاٹھا دی

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ اوربزنس وومن ریحانہ نے بھی بھارتی کسانوں کےحق میں آوازاٹھا دی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تفصیلات کے مطابق   امریکی گلوکارہ  ریحانہ  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت میں کسانوں پر تشددسے متعلق مضمون کو ٹویٹ کرتے ہوئے نے لکھا کہ "  ہم اس بارے میں بات کیوں نہیں کر رہے؟" ۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے کسانوں کے احتجاج کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔ 32سالہ گلوکارہ نے  اپنی ٹویٹ میں  دنیا کی توجہ بھارت  میں جاری اس احتجاج اور اس میں موجود مظاہرین کی انٹرنیٹ تک رسائی محدود کیے جانے کی طرف دلوائی  ہے۔

امریکی گلوکارہ کے  ٹویٹ کے بعدالاقوامی سطح پر معروف  ماحولیاتی کارکن گریٹا تھونبرگ  بھی کسانوں کی حمایت کرتی نظر آئیں اور انہوں نے بھی پیغام شئیر کیا ۔

واضح  رہے کہ ریحانہ کے ٹوئٹر پر 10 کروڑ سے زیادہ فالورز ہیں اور   امریکی گلوکارہ ریحانہ کی جانب سے  بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج سے متعلق  یہ ٹویٹ نہ صرف ٹرینڈ کررہی ہے  بلکہ  دنیا بھر سے صارفین کی جانب سے بھارتی پالیسیوں  پرردعمل کابھی اظہار کیا جارہا ہے ۔

31جنوری کو  بھارت نے نئی   دہلی کے تین سرحدی علاقوں میں انٹرنیٹ سروسزمعطل کردی تھیں، کسان مظاہرین نے  ایک روزہ بھوک ہڑتال    کا اعلان کیا تھا جس  کے دوران جھڑپوں میں  ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔

اس سے قبل بھارت کے  یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی کی سرحد پر ہزاروں ناراض  کسانوں نے احتجاج ریکارڈ کروایا تھا ۔ بھارتی یوم جمہوریہ کے دن  پرتشدد احتجاج کے دوران کچھ عناصر نے  لال قلعے پر خالصتان تحریک کا پرچم لہرا دیا تھا جہاں ان  جھڑپوں  میں ایک شخص ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ مودی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف کسان دو ماہ سے زائد عرصے سے  احتجاج کر رہے ہیں۔  مسئلے کے حل کے لیے کسان رہنماؤں اور حکومت کے درمیان مذاکرات  تاحال11ادوار  ناکام ہو چکے ہیں، حکومت نے ان قوانین کو 18 ماہ کے لیے مؤخر کرنے کی پیشکش کی تھی  لیکن کسانوں  کا کہنا ہے کہ وہ اس قانون میں تبدیلی سے کم کسی بھی چیز پر احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

واضح  رہے کہ  بھارت میں زرعی اصلاحات کے قانون کی ستمبر میں منظوری دی گئی  اور اس وقت سے کسان دہلی کی سرحدوں پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں  ۔مودی سرکار  نے کسانوں کا جلوس روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے بھی رابطہ کیا، لیکن بھارتی چیف جسٹس  بینچ نے اسے پولیس معاملہ قرار دےدیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی  اس  متنازع  قانون کو  زراعت کے شعبے میں  لاکھوں کسانوں کوبااختیار بنانے   کے لیے ضروری سرمایہ کاری  اور جدت پسندی کی حوصلہ افزائی قرار دے چکے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعت کانگریس کسانوں کی حمایت کرتی نظر آتی ہے ۔

علاقائی

لاہور : چلڈرن اسپتال میں تین سالہ بچہ گٹر میں گر کر ہلاک

وزیر اعلی مریم نواز نے نے واقعے  کا سختی سے  نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : چلڈرن اسپتال میں تین سالہ بچہ گٹر میں گر کر ہلاک

لاہور : چلڈرن اسپتال میں تین سالہ بچہ گٹر میں گر کر ہلاک

چلڈرن ہسپتال لاہور  میں علاج کےلیے آنے والے والدین کا 3 سالہ اکلوتا بیٹا کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا،

وزیر اعلی مریم نواز نے نے واقعے  کا سختی سے  نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے چونیاں سے آئے ہوئے والدین کے ساتھ چل کر آنے والا 3 سالہ باسم مردہ حالت میں واپس پہنچا، بچہ معائنے کے لیے چلڈرن ہسپتال آیاتھا۔

 حادثے کا واقع اسپتال کے ایڈمن بلاک کے سامنے والے پارک میں پیش آیا جہاں بچہ کھیلتے ہوئے گٹر میں جا گرا، بچے کو  جب باہر نکالا گیا تو وہ اس وقت وہ دم توڑچکا تھا، باسم والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، پولیس نے بچے کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے والے کر دی۔

بچے کے والدین  کسی بھی قسم کی کارروائی کروانے سے انکار کرتے ہوئے میت کو آبائی شہر لے گئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔

،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہسپتال میں  گٹر کے مین ہول کا کھلا ہونا انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کا معاملہ، شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

اداکارہ نرگس نے  شوہر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کا معاملہ،  شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے کیس میں عدالت نے ،ملزم شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کیس کی سماعت لاہور سیشن کورٹ لاہور میں ہوئی، جس میں عدالت نے ادکارہ کے شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

سیشن کورٹ میں ملزم ماجد بشیر کی عبوری درخواست پر سماعت ہوئی،  جس میں ملزم عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا اور ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ماجد بشیر کی فیصل آباد میں قریبی رشتے دار کی فوتگی ہوگئی ہے اس وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا، جس پر عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم ماجد بشیر کی ضمانت میں 2 دسمبر تک توسیع کر دی اور  ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نرگس نے  شوہر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں  مقدمہ درج کروا رکھا ہے، جس میں  اداکارہ نے شوہر پر انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

مشہور شخصیات نے ایکس کیوں چھوڑا؟تہلکہ خیز انکشافات

ایکس کےمقابلےمیں بلوسکائی، صارفین کو اپنے سوشل میڈیا تجربے پر زیادہ کنٹرول فراہم کرتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشہور شخصیات نے ایکس کیوں چھوڑا؟تہلکہ خیز انکشافات

 

’ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی الیکشن میں کامیابی کےبعد ایک ہفتے کے دوران تقریباً 10 لاکھ صارفین نے بلوسکائی پراکاؤنٹ بنایا ہے ۔ لیکن یہ ہےکیا؟

بلوسکائی ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہےجہاں لوگ ایک دوسرے کے ساتھ تقریباً اسی طرح بات چیت کرسکتے ہیں جیسے وہ ایکس پر کرتے ہیں، جب کہ پوسٹس شیئر کرنا،جواب دینا اور ایک عمودی یوزرانٹرفیس پر پیغامات بھیجنا بھی اس میں شامل ہے۔

یہ شاید حیران کن نہیں ہےکہ یہ پلیٹ فارم ٹوئٹر، جسے اب ایکس کہا جاتا ہے، سے ہی نکلا،جب اس کے چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی نے 2019 میں اعلان کیاکہ ان کی کمپنی ڈیویلپرز کو ’سوشل میڈیا کے لیےکھلا اورغیرمركزی معیار‘ تخلیق کرنے کے لیے فنڈ فراہم کرےگی۔

بلوسکائی کو باضابطہ طورپر 2021 میں ایک آزاد پلیٹ فارم کے طور پر لانچ کیا گیا تھا اوراب یہ ان لوگوں میں مقبول ہو رہا ہے، جو ایکس پر نہیں رہناچاہتے۔

بلوسکائی، ایکس سےکیسےمختلف ہے؟


ایکس کےمقابلےمیں بلوسکائی، صارفین کو اپنے سوشل میڈیا تجربے پر زیادہ کنٹرول فراہم کرتا ہے۔


اس میں آپ کو اختیار حاصل ہوگا کہ آپ اپنی مرضی کے مطابق مواد کے لیے الگورتھم منتخب کر سکتےہیں، جو آپ کے تجربے کو بہتر بناتا ہے اور اپنی مرضی کےمطابق فیڈ بنانے میں مدد کرتا ہے۔ مثال کے طور پر باہمی فالوورزکے لیے فیڈ، بلی کی تصاویر کے لیےفیڈ یاآپ کی خصوصی دلچسپی کے لیے کوئی فیڈ۔

30 اگست، 2024 کو برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ایکس (ٹوئٹر) کی السٹریشن نظر آ رہی ہے (اے ایف پی)

اس پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ ’ہمارا مقصد روایتی ماسٹر الگورتھم کو تبدیل کرنا ہے، جسے ایک ہی کمپنی کنٹرول کرتی ہے، جس کے ساتھ ایک کھلا اور متنوع مارکیٹ پلیس الگورتھم بھی شامل ہو۔‘

ایکس کی ویری فکیشن (تصدیق) کے فیچر پر بھی بہت زیادہ تنقید کی گئی تھی،کیونکہ اب یہ ممکن ہوگیا ہے کہ آپ ایک بلیو ٹِک خرید سکیں، جو پہلےکسی مستند اکاؤنٹ کی نشانی ہوتا تھا۔

بلوسکائی صارفین کو ڈومینز(ویب سائٹ ایڈریس) کو اپنے ہینڈل کے طور پر رکھنے کی اجازت دیتا ہے،جو اس کا اندازہ ہے کہ صحافیوں، کھلاڑیوں اور عوامی شخصیات کے لیے تصدیق کے آلے کے طور پر کام کرسکتا ہے،جن کے ہینڈل میں کمپنی کی ویب سائٹ شامل ہے۔


ایک طرف ایکس صارف کے تجربےکو ڈی ریگولیٹ کرتا نظر آتا ہے، حال ہی میں اس نے بلاک فنکشن میں تبدیلی کرتے ہوئے صارفین کو یہ اجازت دی ہے کہ وہ ان پبلک اکاؤنٹس کی پوسٹس دیکھ سکیں، جنہوں نے انہیں بلاک کررکھا ہے، وہیں دوسری جانب بلوسکائی اپنے ’اینٹی ٹاکسیسٹی‘ فیچرز کو فخر کے ساتھ پیش کرتا ہے۔

 

ان میں صارفین کو بااختیار بنانا شامل ہےکہ وہ اپنی اصل پوسٹ کو کسی اور کے الفاظ (quote) پر مشتمل پوسٹ سےالگ کریں اور ناپسندیدہ بات چیت کو روکیں۔

لوگ بلوسکائی پر کیوں اکاؤنٹ بنا رہےہیں؟

اگر ایلون مسک کی جانب سے ایکس کا کنٹرول سنبھالنے پر لوگوں میں بے چینی پیدا ہوئی تو 2024 کی امریکی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے لیے ان کے پلیٹ فارم کے استعمال، جس پر ان کے 20 کروڑ 50 لاکھ فالوورز ہیں، نے بہت سے لوگوں کے لیے اس احساس کو مزید بڑھا دیا۔


2022 کے آخر میں جب سےایلون مسک نے ویب سائٹ کا کنٹرول سنبھالا ہے، تب سے ایکس اورمسک دونوں کی جانچ پڑتال بڑھ گئی ہے۔ ارب پتی ایلون مسک خود متعدد مواقع پر گمراہ کن مواد اور ایسے اکاؤنٹس کے ساتھ منسلک نظر آئے، جو غلط معلومات پھیلانے کے لیے جانےجاتے ہیں۔

ساؤتھ پورٹ میں چاقو کے وار سے تین لڑکیوں کےقتل کے واقعے کے بعد انہوں نے برطانیہ میں امیگریشن مخالف مظاہروں اور بدنظمی سے متعلق متعدد تصاویر اورمیمز پوسٹ کیں۔

ایکس کے صارفین نے بھی ’بوٹس‘ میں اضافےکی شکایت کی ہے، جس کی وجہ سے اس ویب سائٹ کا استعمال مشکل ہو گیا ہے اور کمنٹس کے حصے اکثر مصنوعی ذہانت کی فضول باتوں سے بھرے رہتے ہیں۔

متعدد ارکان پارلیمنٹ پہلے ہی بلوسکائی پر جا چکے ہیں، جن میں وزیر تحفظ جیس فلپس، لبرل ڈیموکریٹک ٹیکنالوجی کی ترجمان لیلا موران اور مدر آف دی ہاؤس ڈیان ایبٹ شامل ہیں۔

کتنے صارفین نے بلوسکائی پر اکاؤنٹ بنائے؟


13 نومبر کو، بلوسکائی نےاعلان کیا کہ اس کے ایک کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ صارفین ہیں۔

اس پلیٹ فارم نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کی انتخابی کامیابی کے بعد ایک ہفتے میں دس لاکھ صارفین نےاکاؤنٹ بنائے ہیں۔

کون کون بلوسکائی پرچلا گیا؟

پاکستان میں یوٹیوب سروس سست روی کا شکار،بڑے انکشافات
 

امریکی اداکارہ جیمی لی کرٹِس نےایکس چھوڑنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے ایک سکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں یہ تصدیق کی گئی کہ انہوں نے اپنا اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کر دیا ہے اوریہ پوسٹ انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

انہیں بلوسکائی پر 29 ہزار سےزائد فالوورز کے ساتھ تلاش کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں ایکس سے اپنی روانگی کے بارے میں پوسٹ کیا ہے جس میں کہا گیا: ’ہمیں ایکس کی ضرورت نہیں۔ (#WeDontNeedX)


ٹی وی میزبان اور نیچرلسٹ کرس پیکھم، آئرش کامیڈین دارا او برائن اور کاؤنٹ ڈاؤن سٹار سوزی ڈینٹ بھی بلوسکائی کے صارفین میں شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll