Advertisement
پاکستان

خصوصی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی استدعا منظور

عمران خان نے اڈیالہ جیل میں واک کرنے کےلئے اضافی جگہ فراہم کرنے کی استدعا کی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 9th 2023, 8:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خصوصی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی استدعا منظور

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں واک کرنے کےلئے اضافی جگہ فراہم کرنے کی استدعا منظور کر لی گئی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے حکم نامہ جاری کر دیا۔

خصوصی عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کو حکم دیا کے بیرک کے ساتھ دیوار کو گرا کر جگہ بڑھائی جائیے۔ خصوصی عدالت نے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیرک کا دورہ بھی کیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکلاء کی جانب سے جیل سہولیات کا معاملہ اٹھانے کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے سیلز کا دورہ کیا 

جج ابوالحسنات سے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے درخوست کی تھی کہ ان کے چلنے پھرنے پر جیل میں پابندی ہے جس کے بعد جج نے سرپرائز دورہ کیا اور کمرے کے باہر دیوار توڑ کر 60 سے 70 فٹ جگہ بنانے کا حکم دیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل میں اٹیچ باتھ موجود ہے اور صآف ستھرا ماحول ہے،

جج ابوالحسنات نے مزید کہا کہ عدالتی سماعت میں وکلاء کی جانب سے کچھ نوک جھوک ہوئی ہے، وکیل شیر افضل مروت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو چالان کی کاپیوں پر دستخط کرنے سے روکا ہے تاہم چالان کی نقول وکلاء اپنے ساتھ لے گئے ہیں، اگر ہائی کورٹ نے اس پر کوئی فیصلہ نہ دیا تو آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہو جائے گی۔

Advertisement
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 17 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 18 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 18 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 17 گھنٹے قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 19 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 14 گھنٹے قبل
Advertisement