Advertisement

اسرائیل نے غزہ کو بجلی، خوراک اور ایندھن کی سپلائی بند کرنے کا حکم دیا ہے

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ میں اب تک شہداء کی تعداد 500 کے قریب ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 9th 2023, 9:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیل نے غزہ کو بجلی، خوراک اور ایندھن کی سپلائی بند کرنے کا حکم دیا ہے

تل ابیب: اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دے دیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیر دفاع یویس گیلنٹ نے حماس کے شدید حملوں کے بعد غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ اسرائیلی وزیر دفاع نے حکام کو غزہ کی بجلی منقطع کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی غزہ کو کھانے پینے کی اشیا کی سپلائی بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حماس کے جنگجو پیر کو اسرائیل کے جنوبی علاقے سے سرحد میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے ٹینکوں سے باڑ کو تباہ کردیا۔

جبکہ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ غزہ میں اب تک شہداء کی تعداد 500 کے لگ بھگ ہے، اور 2700 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول کو بھی نشانہ بنایا ہے جہاں بچوں سمیت ہزاروں شہری موجود تھے۔ جبکہ اقوام متحدہ نے بھی سکول پر حملے کی تصدیق کر دی ہے۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ نے بتایا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے بعد غزہ میں 123,000 سے زائد افراد اپنے گھروں کو نقصان پہنچانے اور خوف کی وجہ سے بے گھر ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں 73 ہزار سے زائد افراد نے اسکولوں میں پناہ لے رکھی ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے ترجمان نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے سے قبل وہاں 23 لاکھ افراد مقیم تھے۔

Advertisement
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 18 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 17 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 17 گھنٹے قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 13 گھنٹے قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 16 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 16 گھنٹے قبل
Advertisement