Advertisement

ورلڈ کپ 2023، نیوزی لینڈ کا نیڈر لینڈ کو جیت کےلئے 323 رنز کا ہدف

نیوزی لینڈ کے اوپنر ول ینگ 70 رنز بنا کر نمایاں رہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 9th 2023, 10:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ورلڈ کپ 2023، نیوزی لینڈ کا نیڈر لینڈ کو جیت کےلئے 323 رنز کا ہدف

حیدرآباد میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ ںے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 323 رنز کا ہدف دیا۔

اوپنر ول ینگ نے 70 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، راچن رویندرا 51 اور کپتان ٹام لیتھم 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈیرل مچل نے 48 رنز بنائے جبکہ مچل سینٹنر نے 17 گیندوں پر 36 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے وین ڈر مروو، آریان دت اور وین میکرین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ریگولر کیوی کپتان کین ولیمسن آج کا میچ بھی نہیں کھیل رہے ہیں اور اس میچ میں بھی قیادت کے فرائض ان کے نائب وکٹ کیپر بیٹر ٹام لیتھم انجام دے رہے ہیں جب کہ گروئن انجری کا شکار وین بیک کی ڈچ ٹیم کو خدمات حاصل نہیں ہیں جب کہ نیدر لینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔

 

Advertisement