Advertisement
پاکستان

جتنی مرضی کوشش کر لیں ، عمران خان نے نہیں ٹوٹنا، علیمہ خان

عمران خان کچھ کمزور ہوں گئے ہیں لیکن ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، بہن علیمہ خان

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 9th 2023, 11:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جتنی مرضی کوشش کر لیں ، عمران خان نے نہیں ٹوٹنا، علیمہ خان

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان ٹوٹنے والے نہیں ہیں انھوں نے نہیں ٹوٹنا آپ جتنی مرضی کوششیں کر لیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے جیل میں بھائی سے ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے ان کا چہرہ نورانی لگ رہا تھا چار مرتبہ قرآن شریف کا ختم کرچکے ہیں اور دوسری کتب کا بھی مطالعہ کر رہے ہیں۔

علیمہ خان نے مزید بتایا کہ عمران خان جیل میں فٹ ہیں ، بہت زیادہ کتابیں پڑھ رہے ہیں اور بہت زیادہ معلومات حاصل کررہے ہیں اور مزید کتابیں منگوانا چاہتے ہیں۔

میڈیا نمائندوں نے جب علیمہ خان سے یہ سوال کیا کہ عمران خان کے وکلا اور آپ کی باتوں میں تضاد ہے ، وکلا کہتے ہیں طبیعت خراب ہے اور آپ کہہ رہی ہیں بالکل ٹھیک ہیں۔ جس پر انہوں نے کہا کہ ہمارے بیانات میں تضاد نہیں ہے، وکلاء نے کہا کہ ان کا بلڈ پریشر ہائی ہے اور میں نے کہا کہ انہیں غصہ آیا کیوں کہ ان کو واک نہیں کرنے دی جا رہی۔

علیمہ خان سے سوال کیا گیا کہ عطا تارڑ نے بیان دیا کہ خان صاحب معافی مانگ رہے ہیں، کہا جارہا ہے کہ خان صاحب ٹوٹنا شروع ہوگئے ہیں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ جو ہائبرڈ وار فیئر ہے نہ آپ اس کے بارے میں ذرا پڑھ لیں، یہ بیچارے تب سے ہائبرڈ وار فیئر چلا رہے ہیں کہ آج کمزور ہوگئے میں کہہ رہی ہوں کہ فٹ ہوگئے ہیں، آپ کہہ رہے ہیں کہ کمزور ہوگئے۔

عمران خان کی بہن نے مزید کہا کہ ’آپ یقین کریں کہ جس انسان کو چلنے نہ دیا جائے ہر قیدی کو آپ جا کر جیل میں دیکھیں کہ اڈیالہ جیل میں ہر قیدی کو ورزش کی اجازت ہے۔ انٹرنیشنل قانون کے مطابق ورزش کی اجازت ہے (لیکن) اگر ان کا خیال تھا کہ یہ واک بھی بند کرکے توڑ دیں گے تو میرا خیال ہے کہ میں کہہ رہی ہوں اب بس کردیں عمران خان نے نہیں ٹوٹنا آپ جتنی مرضی آئے ان پر کہانیاں نکال دیں۔

Advertisement
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • ایک دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 5 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 9 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 8 گھنٹے قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 8 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 10 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement