Advertisement
پاکستان

چیئر مین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 10th 2023, 5:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیئر مین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت میں درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا ہو چکی ہے، نواز شریف کیس میں سپریم کورٹ کا آرڈر موجود ہے۔

وکیل کے موقف پرالیکشن کمیشن نے پوچھا کہ اگر ہائی کورٹ میں عمران خان کی اپیل منظور ہو جاتی ہے تو کیا ہوگا۔

وکیل نے بتایا کہ اگر اپیل منظور ہو جاتی ہے تو عمران خان عہدے پر واپس آجائیں گے، چیف الیکشن کمشنر نے نواز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی کیس میں فرق پوچھا تو وکیل نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا جبکہ عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن نے اور ٹرائل کورٹ نے فیصلہ دیا۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے درخواست قابل سماعت یا ناقابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا واپس لینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چوہدری کے وکیل نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے کی استدعا کردی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پہلے ہی بلے کا نشان دیا جا چکا ہے اور نشان سے متعلق کیس زیر سماعت بھی ہے، کمیشن میں درخواست قابل سماعت ہونے پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

اس کے علاوہ درخواستگزار خالد محمود نے موقف اپنایا کہ ابھی تک بیرونی فنڈنگ لینا تشویش ناک ہے، سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دیے کہ درخوستگزار کی خواہش پر انکوائری کمیٹی نہیں بن سکتی، اسی لئے کوئی ثبوت دیں گے تو معاملہ آگے بڑھے گا۔

ممبران الیکشن کمیشن نے بھی بغیر شواہد کے درخواست جمع کرنے کا سوال اٹھایا اور سماعت نومبرکے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

Advertisement
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

  • ایک دن قبل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 8 گھنٹے قبل
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 11 گھنٹے قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 10 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • ایک دن قبل
مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

  • ایک دن قبل
نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ  کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

  • ایک دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 10 گھنٹے قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 5 گھنٹے قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • ایک دن قبل
Advertisement