Advertisement
پاکستان

شوہرکو جیل میں زہر دیاجاسکتا ہے بشریٰ بی بی کا ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

گھر سے کھانا بھیجنے کی اجازت دی جائے، بشریٰ بی بی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 10th 2023, 8:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شوہرکو جیل میں زہر دیاجاسکتا ہے بشریٰ بی بی کا ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک بار پھر درخواست دی ہے کہ ان کے شوہر کو تحفظ فراہم کیا جائے،خدشہ ہے انہیں جیل میں زہر دیا جا سکتا ہے، گھر سے کھانا بھیجنے کی اجازت دی جائے۔

بشریٰ بی بی نے ایک بار پھر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سیکیورٹی اور تحفظ کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔  بشریٰ بی بی نے درخواست سردار لطیف کھوسہ سے توسط سے جمع کرائی

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کل سماعت کےلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی

بشریٰ بی بی نے درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی جب کہ ماضی میں قیدیوں کو سہولت دی جاتی رہی ہے، خدشہ ہے کہ شوہر کو جیل میں زہردیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 2 اکتوبر کو اپنے کی جیل میں سیکیورٹی کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے وکیل کے ذریعے درخواست جمع کرائی تھی، جس میں کہا کہ جیل میں میرے شوہر کو زہر دیئے جانے کاخدشہ ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 5 اکتوبر کی سماعت میں فریقین کو نوٹسز جاری کئے گئے تھے اور دو ہفتوں میں دوبارہ سماعت مقرر کرنے کا کہا، رجسٹرار آفس نے درخواست پر سماعت 25 اکتوبر کو مقرر کی ہے ، درخواست ہے ک سماعت کو جلد مقرر کیا جائے

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ذمہ دار میڈیکل افسر کے ذریعے عمران خان کو خالص خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ملاوٹ زدہ خوراک ان کی زندگی کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

بشریٰ بی بی نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم کو جیل مینوئل کے مطابق وہ سہولیات بھی نہیں دی جا رہیں جس کے وہ حقدار ہیں، ان کے ساتھ جیل میں غیرانسانی سلوک آئین کے آرٹیکل 9 اور14 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں واک اور ایکرسائز کی سہولت فراہم کی جائے، اور جیل میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کرایا جائے۔

Advertisement
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • 2 دن قبل
مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

  • ایک دن قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 21 گھنٹے قبل
نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ  کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

  • ایک دن قبل
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • 21 گھنٹے قبل
اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

  • ایک دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement