Advertisement

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پہلا اپ سیٹ

افغانستان نے انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دے دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 16th 2023, 2:10 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پہلا اپ سیٹ

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پہلا اپ سیٹ، افغانستان نے انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دے دی۔ ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 40.3 اوورز میں 215 رنز بناسکی۔

انگلینڈ کی پہلی وکٹ دوسرے اوور میں 3 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب جونی برسٹو 2 رنز بناکر فضل الحق فاروقی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

ساتویں اوور میں 33 کے مجموعی اسکور پر جو روٹ 11 رنز بناکر مجیب الرحمان کا شکار بنے۔ تیرہویں اوور میں 68 کے مجموعی اسکور پر ڈیوڈ ملان 32 رنز بناکر محمد نبی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

کپتان جوز بٹلر 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جنہیں نوین الحق نے آؤٹ کیا۔ لیام لیونگ اسٹون 10 ، سیم کرن 10 اور کرس ووکس 9 رنز بناسکے۔ ہیری بروک 66 اور عادل رشید 20 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement