سری لنکا کا کوئی بیٹر وکٹ پر جم کر بیٹنگ نہ کر سکا،نسانکا 61اور کوشل پریرا 78رنز بنا کر نمایاں رہے


لکھنئو: آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کے لئے 210 رنز کا ہدف دے دیا، اوپنرز پاتھم نسانکا اور کوشل پریرا نے شاندار نصف سنچریاں سکور کیں، آسٹریلوی سپنر ایڈم زمپا نے 4 وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کو بڑے سکور سے روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔
پیر کو لکھنئو میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کے 14ویں میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اننگز کی ابتدا میں سری لنکا کا پہلے کھیلنے کا فیصلہ درست نظر آرہا تھا تاہم اوپنرز کے آئوٹ ہونے کے بعد سری لنکا کی پوری ٹیم 43.3 اوورز میں 210 رنز پر آئوٹ ہوگئی،
اوپنرز پاتھم نسانکا اور کوشل پریرا نے اننگز کا شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 125 رنز بنائے تاہم ان کے آئوٹ ہونے کے بعد سری لنکا کا کوئی بیٹر وکٹ پر جم کر بیٹنگ نہ کر سکا،نسانکا 61اور کوشل پریرا 78رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے،چارتھ اسالنکا 25 ،کپتان کوشل مینڈس 8، دھننجیا ڈی سلوا 7، دنیتھ ویلالاگے اور سمیکا کرونارتنے دو دو، لہیرو کمارا 4 اور مہیش تھیکشانا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
آسٹریلیا کی طرف سے لیگ سپنر ایڈم زمپا نے 47 رنز کے عوض 4 اہم وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کو کم سکور پر آئوٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا، مچل سٹارک اور پیٹ کمنز نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ گلین میکسویل نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ اس طرح آسٹریلیا کو میچ میں فتح کے لئے مقررہ 50 اوورز میں 210 رنز کا آسان ہدف ملا ہے۔
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 10 hours ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 2 days ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 days ago
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 16 hours ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 days ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 13 hours ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 10 hours ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 days ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 days ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 13 hours ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 10 hours ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 days ago






