عمران خان کی درخواست ضمانت اور اخراج مقدمہ پر سماعت مکمل ہونے کے بعد چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ محفوظ کر لیا


سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت مکمل ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیر کو سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت اور اخراج مقدمہ پر سماعت مکمل ہونے کے بعد چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
سماعت کے آغاز میں درخواست گزار کے وکیل سلمان صفدر اور سپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی روسٹرم پر آ گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے اپنے دلائل مکمل کر لیے تھے جبکہ گزشتہ سماعت پر راجہ رضوان عباسی کے دلائل مکمل نہیں ہو سکے تھے۔
سپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے مقدمہ اخراج کی درخواست پر بھی دلائل کا آغاز ساتھ ہی کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ درخواست گزار کے وکیل نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن فائیو کی درست تعریف یا تشریح نہیں کی، عمران خان نے سائفر کی معلومات پبلک تک پہنچائیں جس کے وہ مجاز نہیں تھے۔
اس موقع پر چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ سائفر آنے کے رولز آف پریکٹس ہوں گے، کچھ ایس او پیز بنائے ہوں گے؟
وکیل استغاثہ نے جواب دیا کہ ’سائفر کی دو کیٹگریز ہوتی ہیں جن میں سے ایک کی کمیونی کیشن کی جا سکتی ہے مگر دوسری کیٹگری کی نہیں، یہ سائفر دوسری کیٹگری کا سیکرٹ ڈاکیومنٹ تھا جس کی معلومات پبلک نہیں کی جا سکتی تھیں۔ سائفر کوڈڈ کیوں ہوتا ہے؟
اس لیے تاکہ وہ کسی اور کے ہاتھ نہ لگ سکے، ڈی کوڈڈ سائفر کو پبلک کر دیا گیا، کوڈز تین ماہ بعد تبدیل ہوتے ہیں۔ اس جرم کی سزا 14 سال قید یا سزائے موت بنتی ہے۔ لہذا سیکرٹ ڈاکومنٹ پبلک کرنے پر بطور وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ حاصل نہیں۔
اس بات پر عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ’مجھے اس بات پر اعتراض ہے، سپیشل پراسیکیوٹر سائفر اسسٹنٹ نعمان کا بیان پڑھ کر سنا رہے ہیں جو اس کیس کے گواہ بھی ہیں۔
بعد ازاں عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے مقدمہ اخراج درخواست پر جوابی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کہا گیا ہے کہ سائفر کی معلومات پبلک کرنے کا اعتراف کر لیا، میں قطعا کسی بات کا اعتراف نہیں کر رہا، عمران خان نے پبلک کو کوئی سائفر نہیں دکھایا بلکہ انہوں نے تو علامتی طور پر ایک کاغذ لہرایا تھا، ڈی کوڈ ہونے والا سائفر تو آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، شہباز شریف اور خواجہ آصف کے پاس بھی گیا، اس پر تو سفارتی سطح پر شدید احتجاج بھی کیا گیا تھا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور متوقع ہے کہ کچھ دیر بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل خان آفریدی 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
- 19 گھنٹے قبل

ایشیز سیریز: انگلینڈ نے 14 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی
- 33 منٹ قبل

کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 15 سال قید کی سزا
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
- 26 منٹ قبل

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی آج 18ویں برسی آج منائی جارہی ہے،مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی
- ایک گھنٹہ قبل

شہباز شریف سے یو اے ای صدرکی ملاقات:امن، استحکام ،پائیدار ترقی اور دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان کی یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کی سعودی و امارات کی سفارتی کوششوں کی حمایت
- ایک گھنٹہ قبل

بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی:صدر مملکت اور وزیراعظم کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت
- ایک گھنٹہ قبل

شمالی اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا حملہ ، 2 یہودی ہلاک ، 2 زخمی
- 20 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار
- 13 منٹ قبل

لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا،مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے
- 22 منٹ قبل

سیکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل
- 18 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)


