لاہور: پب جی گیم پر بلاک کرنے کی وجہ سے دوستوں نے مل کر دوست کو اغوا کر کے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پب جی گیم کھیلتے بننے والی دوستی جان لیوا ثابت ہوئی۔پولیس کے مطابق دوستوں نے 15 سالہ لڑکے حسن عباس کو اغوا کر کے موت کے گھاٹ اتارا۔رائیونڈ انویسٹی گیشن پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث چار ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق پب جی گیم پر بلاک کیوں کیا،دوستوں نے مل کر حسن عباس کو اغوا کر کے قتل کیا، گرفتار ملزم عطا نے اپنے تین دوستوں مصور،نوید اور مظہر کے ذریعے اغوا کیا۔ ملزم عطا نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول حسن عباس کو عطا نے بد فعلی کرنے کے بعد قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رائیونڈ سے ملزموں نے حسن عباس کو اغوا کیا اور ننکانہ صاحب جا کر بدفعلی کی، ملزم عطا نے 13 جنوری کو رائیونڈ سے حسن عباس کو اغوا کیا تھا، اغوا ہونے والے بچے کی لاش شیخوپورہ سے ملی تھی۔ملزم عطا نے قتل کی واردات سے پہلے بھی حسن عباس سے کئی بار بد فعلی کرنے کا اعتراف کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پب جی گیم بہت سے جانیں لے چکی ہے،گزشتہ سال دسمبر میں کاشف نامی نوجوان پب جی گیم کی وجہ سے ذہنی توازن کھو بیٹھا تھا، اس کو ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ دم توڑ گیا۔23اگست 2020 کو لاہور کے علاقے اچھرہ میں 16 سالہ نوجوان نے پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر خودکشی کرلی تھی۔
واضح رہے کہ پب جی نوجوانوں اور بچوں میں کافی مقبول آن لائن گیم ہے جسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنون کی حد تک کھیلا جاتا ہے جب کہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی اس گیم کی وجہ سے اموات ہوچکی ہیں۔

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 18 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 17 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 20 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago





