جی این این سوشل

پاکستان

پیپلزپارٹی کا یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن لڑانےکافیصلہ

اسلام آباد:پیپلزپارٹی نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کو سینیٹ الیکشن لڑانےکافیصلہ کر لیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پیپلزپارٹی کا یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن لڑانےکافیصلہ
پیپلزپارٹی کا یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن لڑانےکافیصلہ

ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی کےمطابق سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن لڑایا جائے گا،کامیابی کی صورت میں یوسف رضا گیلانی چیئرمین کے لیے پی ڈی ایم کےمشترکہ امیدوارہوں گے۔

خیال رہے کہ آج الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہےاور انتخابی پروگرام 11 فروری کو جاری کیا جائے گا جبکہ  سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی فراہمی آج سے شروع  کر دی گئی ہے۔

پاکستان

چینی کی قیمت میں اضافہ ،وزیراعظم کا شوگر ملوں اور ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعظم کا شوگر ملوں اور شوگر ڈیلرز کی کیمروں سے نگرانی کرنے کا فیصلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی کی قیمت میں اضافہ ،وزیراعظم کا شوگر ملوں اور ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شوگر ملز اور شوگر ڈیلرز کے خلاف  ایف آئی اے ، ایف بی آر اور آئی بی کو چینی کی فروخت پر ٹیکس چوری، غیر دستاویزی سیلز اور قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کے لیے مشترکہ کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

 اس حوالے سے وزیراعظم کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر، آئی بی اور ایف آئی اے شوگر سیکٹر میں سیلز ٹیکس کی چوری کے سدباب کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعظم  نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شوگر کرشنگ سیزن شروع ہو رہا ہے لہٰذا شوگر ملز اور ڈیلرز سے جی ایس ٹی کی 100 فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم کی جانب سے شوگر ملوں میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ چینی کی ذخیرہ اندوزی نہ ہو سکے اور قیمتوں میں توازن رہے، جبکہ ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگر ملز مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے شوگر سٹہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل، سگریٹ، سیمنٹ اور مشروبات سمیت دیگر شعبوں میں بھی اسی طرح کے اقدامات کیے جائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا مجموعی حجم 15.966 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران  اضافہ ریکارڈ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر1.969 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024 کے آغاز پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.997 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، جس میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.390 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.607 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 8 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا مجموعی حجم 15.966 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

بھارتی کامیڈین اور پروڈیوسے کے درمیان ہاتھا پائی

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق دونوں کےدرمیان یہ جھگڑا اگست کے اوائل میں ہوا اور تلخ کلامی سےشروع ہونے والے جھگڑے میں نوبت یہاں تک آن پہنچی کہ دلیپ جوشی نےاسیت کمار کا گریبان پکڑ لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی کامیڈین اور پروڈیوسے کے درمیان ہاتھا پائی

 

بھارت کا مشہورکامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں جیٹھا لال کا کردار ادا کرنے والے اداکار دلیپ جوشی اور شوکے پروڈیوسروہدایتکار اسیت کمار مودی کےدرمیان سخت تلخ کلامی ہوگئی۔

بھارتی میڈیاکو اندرونی ذرائع سےمعلوم ہوا ہے کہ اس کی وجہ دلیپ جوشی کی جانب سے اسیت کمار سےچند دن کی چھٹی مانگنا تھی  تاہم اسیت کمار نےاجازت نہیں دی بلکہ ٹھیک سے بات بھی نہ کی جس پر دلیپ جوشی مشتعل ہوگئے اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق دونوں کےدرمیان یہ جھگڑا اگست کے اوائل میں ہوا اور تلخ کلامی سےشروع ہونے والے جھگڑے میں نوبت یہاں تک آن پہنچی کہ دلیپ جوشی نےاسیت کمار کا گریبان پکڑ لیا۔

بتایا جاتا ہے کہ کش شاہ کے شوٹ کا یہ آخری دن تھا اور دلیپ جوشی اسیت کمار کےانتظار میں بیٹھےتھےکہ وہ نکلیں تو ان سے چھٹی کی بات کریں لیکن اسیت کمار باہر نکلےتو انہوں نے دلیپ جوشی کو نظر انداز کرکےکش سے ملنے چلےگئے، اس بات پردلیپ جوشی کو بہت غصہ آیا اور دونوں میں اس حوالے سے تلخ کلامی ہوئی، اس دوران دلیپ نےاسیت کمار کا گریبان پکڑ لیا اور شو سے کنارہ کشی اختیار کرنےکی بھی دھمکی دی تاہم اسیت نےانہیں ٹھنڈا کیا۔

 



پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll