موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی فروخت میں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 12.30 فیصد کمی
مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں یاماہا کے 3896 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی


اسلام آباد: ملک میں موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر12.30 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے نومبر2023 تک کی مدت میں ملک میں موٹرسائیکلوں اوررکشوں کے 459459 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.30 فیصدکم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں موٹرسائیکلوں اوررکشوں کے 523936 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ہونڈاموٹرسائیکلز کے 398303 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 437708 یونٹس کے مقابلہ میں 9 فیصدکم ہے، سوزوکی موٹرسائیکلز کے 6023 یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 17450 یونٹس کے مقابلہ میں 65.48 فیصدکم ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں یاماہا کے 3896 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یاماہا کے 5796 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔جولائی سے نومبرتک کی مدت میں روڈپرنس کے 6974 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں روڈ پرنس کے 14540 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 15 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- ایک دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- ایک دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 16 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 14 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 4 دن قبل


