نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ انتخابات کے ملتوی ہونے کی قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں، کوئی ایسا ابہام نہیں ہے کہ انتخابات 8 فروری کو نہیں ہوں گے۔
نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن میں تاخیر کے بیانات کا نگران حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نگران حکومت غیر جانبداری سے اپنے امور انجام دے رہی ہے۔ وہ کبھی کسی کے سیاسی ایجنڈا کا حصہ نہیں بنے۔کابینہ میں شامل ہونے کا مقصد نجکاری کے ذریعے معیشت سے بوجھ کم کرنا ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری کوشش ہے پی آئی اے کی نجکاری کو جلداز جلد مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف پی آئی اے کے ایوی ایشن سے متعلق کور بزنس کی نجکاری ہماری ترجیح ہے۔