شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کے لیے 27 ٹیسٹ، 53 ون ڈے اور 52 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں


فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے،اس سے قبل شاہین کو پاکستان مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا گیا تھا ، شاہین نے پاکستان کے لیے 27 ٹیسٹ، 53 ون ڈے اور 52 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان 14 دسمبر کو پرتھ اسٹیڈیم میں تین میچوں پر مشتمل بینود قادر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ساتھ کھیلے گا ۔
اس سال کے شروع میں سری لنکا کے خلاف جیت کے نوٹ پر مہم کا آغاز کرنے کے بعد پاکستان اس وقت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ مجموعی طور پر، پاکستان ICC ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہے۔
آسٹریلیا انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے،2022 میں دونوں فریقوں کے درمیان حالیہ ٹیسٹ سیریز میں، آسٹریلیا نے پاکستان میں ہونے والی تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے فتح حاصل کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
شان مسعود سیریز سے قبل پاکستان کے 35ویں ٹیسٹ کپتان بن گئے ہیں، بطور کپتان اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔ سیریز کا پہلا میچ بابر اعظم کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا کیونکہ وہ پاکستان کے لیے اپنے 50ویں ٹیسٹ میچ میں حصہ لیں گے۔ آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں بابر اعظم چوتھے نمبر پر ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ شاہین نے اس سال کے شروع میں پاکستان کے پہلے دو WTC 2023-25 میچوں میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل




