انسانی سمگلنگ کی شکایات کا فوری جواب دینے میں ہاٹ لائن سے مدد ملے گی، ایف آئی اے


انسانی سمگلنگ کی شکایت کے اندراج کے لیے ایف آئی اے نے ہاٹ لائن کا آغاز کر دیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق انسانی سمگلنگ کی شکایات کا فوری جواب دینے میں ہاٹ لائن سے مدد ملے گی۔ پاکستان نے اس سال جون سے انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کیا تھا۔ جب یونان میں 300 پاکستانی موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔
واضح رہے ہر سال ہزاروں نوجوان پاکستانی یورپ میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کے لیے خطروں سے بھرا سفر کرتے ہیں۔ ہیومن ٹریفیکنگ میں ملوث افراد غریب پاکستانیوں کو بہتر زندگی اور بہتر روزگار کے خواب دکھاتے ہوئے ان کا استحصال کرتے ہیں اور ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔
ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے پہلی بار ہاٹ لائن کا آغاز کر دیا ہے۔آسٹریلوی ہائی کمیشن نے ہاٹ لائن کے لیے مالی معاونت آئی ایل او کے ذریعے فراہم کی تھی۔
ایف آئی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نے ہاٹ لائن کے آغاز کے سلسلے میں ہونے والی تقریب کے موقع پر کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور اچھا آغاز ہے۔ جو 'ہیومن ٹریفیکنگ' سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے بنا ہے۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 14 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 19 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 14 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل



