Advertisement

عامر جمال کی اپنے ٹیسٹ کیریئر کے پہلے میچ میں شاندار بائولنگ ، 6کھلاڑی آؤٹ کر دیئے

عامر جمال آسٹریلیا میں ڈیبیو پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے 14 ویں پاکستانی کھلاڑی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 15th 2023, 8:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عامر جمال کی اپنے ٹیسٹ کیریئر کے پہلے میچ میں شاندار بائولنگ ، 6کھلاڑی آؤٹ کر دیئے

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کےنوجوان فاسٹ بائولر عامر جمال نے آسٹریلیا کے خلاف اپنے ابتدائی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ،27 سالہ عامر جمال ڈیبیو پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے 14ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے۔

پرتھ ٹیسٹ میچ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے عامر جمال نے پہلی اننگز میں 6 آسٹریلوی بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انہوں نے ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، ایلکس کیری، مچل سٹارک، پیٹ کمنز اور نتھین لیون کی وکٹیں حاصل کیں۔ عامر جمال کی شاندار بائولنگ کے باعث آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 487 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔عامر جمال آسٹریلیا میں ڈیبیو پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے 14 ویں پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

پاکستان کے عارف بٹ، محمد نذیر، شاہد نذیر، محمد زاہد، شاہد آفریدی، محمد سمیع، شبیر احمد، یاسر عرفات، وہاب ریاض، تنویر احمد، بلال آصف، نعمان علی، ابرار احمد نے بھی پہلے میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے عارف بٹ، محمد نذیر، شاہد نذیر، محمد زاہد، محمد سمیع، شبیر احمد، یاسر عرفات، وہاب ریاض، تنویر احمد، بلال آصف، نعمان علی، ابرار احمد اور شاہد آفریدی ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران میلبورن کے مقام پر 1964 میں آخری بار عارف بٹ یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

Advertisement
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • a day ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • a day ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 days ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • a day ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 days ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • a day ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 days ago
Advertisement