Advertisement
علاقائی

ٹانک : دہشتگروں کا حملہ ،3پولیس اہلکار شہید

پولیس ذرائع کے مطابق اس حملے میں سب انسپکٹرسمیت 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 16th 2023, 3:47 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹانک : دہشتگروں کا حملہ ،3پولیس اہلکار شہید

پشاور : خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کی پولیس لائنز میں رات گئے نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا گیا۔ جس کے بعد پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق اس حملے میں سب انسپکٹرسمیت 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔ دہشت گردوں نے حملوں کے دوران فائرنگ کی اور دستی بموں کا بھی استعمال کیا ہے۔

پولیس لائن میں تین حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی۔ دو حملہ آوروں کو پولیس نے ہلاک کر دیا جب کہ تیسرے کو گھیرے میں لیا گیا، تاہم اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ڈی پی او ٹانک افتخارعلی شاہ پولیس لائن پہنچ گئے اورحملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حصے لیا جبکہ سیکیورٹی فورسزکی بھاری نفری نے بھی پولیس کے ہمراہ آپریشن میں حصہ لیا۔

 

Advertisement