دہشت گردی کے خاتمے کےلئے بہادری اور شجاعت سے لڑ رہی ہیں، سکیورٹی فورسز کو بھی خراج تحسین


لاہور: سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد شہباز شریف نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کو 9سال مکمل ہونے پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر 2014کا دن ہم کبھی نہیں بھول سکتے، نو سال قبل آج کے دن ہمارے معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم شہدا ،ان کے والدین اور اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، آج کے دن پوری قوم دہشتگردی کے خلاف ایک بیانیے پر جمع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 9سال قبل ان کی قیادت میں دہشت گردی کے خاتمے کی فیصلہ کن جنگ شروع کی گئی تھی۔
ضرب عضب اور ردالفساد کے ذریعے دہشت گردوں کا صفایا کیا گیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ وہ آج کے دن سکیورٹی فورسز کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو دہشت گردی کے خاتمے کےلئے بہادری اور شجاعت سے لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے شہدا کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 21 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 38 منٹ قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل



