پرتھ ٹیسٹ ،آسٹریلیا کے 450 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کے 63 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ
آسٹریلیا نے دوسری اننگز 233 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 450 رنز کا بڑا ہدف دے دیا


پرتھ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے 450 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کے 63 رنز پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
آسٹریلیا نے میچ کی دوسری اننگز 233 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 450 رنز کا بڑا ہدف دے دیا، تاہم ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔
پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو دو رنز پر ہی پہلی وکٹ گر گئی، اوپنر عبداللہ شفیق دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 17 رنز پر گری، کپتان شان مسعود بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کر سکے اور دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پاکستان کا تیسران نقصان 19 رنزکے مجموعے پر ہوا جب امام الحق نے محض 10 رنز بنا کر ہی پویلین کی راہ لی۔
قومی ٹیم کو چوتھا نقصان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا، سابق کپتان صرف 14 رنز بنا کر ہی چلتے بنے، قومی ٹیم اب تک 53 رنز پر 4 وکٹیں گنوا چکی ہے۔
قبل ازیں کھیل کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی نامکمل دوسری اننگز کا آغاز 2 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز سے کیا۔
آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ نے43 اور عثمان خواجہ نے 34 رنز کے ساتھ چوتھے روز کھیل کا آغاز کیا تو کچھ ہی دیر میں فاسٹ باؤلر خرم شہزاد نے 87 رنز پر پاکستان کے لیے تیسری وکٹ حاصل کی،خرم شہزاد نے 45 رنز پر اسٹیون اسمتھ کو پویلین کی راہ دکھائی۔
آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 107 رنز پر گری جب ٹریوس ہیڈ 14 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، میزبان ٹیم کی پانچویں وکٹ دوسری اننگز کے 233 رنز پر گری جب شاہین آفریدی کی گیند پر عثمان خواجہ 90 رنز بنا کر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 18 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 17 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 20 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 14 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago








