الجزیرہ ٹی وی کے کیمرہ میں ثمر ابو دقہ کے اہل خانہ کا اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی عدالت جانے کا اعلان
ثمر ابو دقہ کو اسرائیلی فوج نے ڈرون سے سکول پر کی گئی بمباری کی کوریج کے دوران نشانہ بنایا

لجزیرہ ٹی وی کے کیمرہ میں ثمر ابو دقہ کے اہل خانہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی عدالت سے انصاف کے لیے رجوع کریں گے۔
ثمر ابو دقہ کو اسرائیلی فوج نے ڈرون سے نشانہ بنا کر جمعہ کے روز اس وقت شہید کر دیا تھا جب وہ ایک سکول پر کی گئی بمباری کی کوریج کر رہے تھے۔ابو دقہ 2004 سے الجزیرہ کے ساتھ بطور کیمرہ مین اور ایڈیٹر دونوں پوزیشنوں میں کام کر رہے تھے۔ انہیں ان کے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران ڈرون کی مدد سے ٹارگٹ کیا گیا۔ ابو دقہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ غزہ میں خان یونس کے رہائشی تھی۔ ان کی ایک بیٹی اور تین بیٹے ہیں۔
Al Jazeera to refer Israeli drone killing of its cameraman Samer Abudaqa in Gaza to the International Criminal Court (ICC) https://t.co/dp81Gh9S3n pic.twitter.com/Fn1Gx5zKLf
— Al Jazeera English (@AJEnglish) December 17, 2023
ابو دقہ کے اہل خانہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کریں گے ،تاکہ اپنے والد کے لیے انصاف حاصل کر سکیں۔ یزان بیلجئیم سے فون پر بات کر رہے تھے۔ ان کے مطابق اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کرقتل کیا کہ وہ ابو دقہ کو ان کی پیشہ ورانہ صحافتی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ محض اس لیے قتل کر دیا کہ وہ ایک سکول پر اسرائیلی حملے کوریج کر کے تباہی کی خبروں کو دنیا کے سامنے لانے کی کوشش کر رہے تھے۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے پہلے ایک ڈرون سے سکول کو نشانہ بنایا تھا۔ بعدازاں جب صحافیوں کی ٹیم کوریج کے لیے وہاں پہنچی تو ایک اور ڈرون سے اس ٹیم کو بھی نشانہ بنا ڈالا۔
الجزیرہ کے کیمرہ مین ثمر ابو دقّہ کے جنازے میں فلسطینیوں کی شرکت کے دوران ایک سوگوار ردعمل کا اظہار کر رہا ہے، جو عربی نشریاتی ادارے کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی ڈرون حملے میں مارا گیا تھا جب کہ بے گھر لوگوں کو پناہ دینے والے اسکول پر پہلے کی گئی بمباری کی رپورٹنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے کوئی جواب نہیں دیا۔ 16 دسمبر 2023 کو جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں تبصرہ کی درخواست۔ (رائٹرز)
ٹی وی کا کہنا ہے کہ 'اسرائیلی فوج جان بوجھ کر مسلسل اس سے وابستہ کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کو نشانہ بنا رہی اور قتل کر رہی ہے۔ ' اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیرریاض منصور نے جنرل اسمبلی کو بتایا ہے 'اسرائیلی فوج اس لیے صحافیوں کو بھی شہید کر رہی ہے کہ وہ اس کے جنگی جرائم کو مرتب کرتے ہیں۔ '
' کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس' کے مطابق اب تک 64 صحافی غزہ کی اس جنگ کے دوران شہید ہو چکے ہیں

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 21 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 18 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 20 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago







