آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 233 رنز پر اپنی بیٹنگ ڈیکلیئر کرکے پاکستان کو 450 رنز کا ہدف دیا تھا


پرتھ ٹیسٹ میں عبرت ناک شکست، آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں پاکستان کو 89 رنز پر ڈھیر کر پہلا ٹیسٹ اپنے نام کر لیا۔
گزشتہ روز آسٹریلیا نے اپنی تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنائے۔ عثمان خواجہ 34 اور اسٹیون اسمتھ 43 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔
آج کھیل کے آغاز پر مچل مارش اور عثمان خواجہ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم عثمان خواجہ 90 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد آسٹریلیا نے 233 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی بیٹنگ ڈیکلیئر کرکے پاکستان کو 450 رنز کا ہدف دے دیا۔
Australia win the first Test.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 17, 2023
We move to Melbourne for the next game of the series#AUSvPAK pic.twitter.com/8IxMrpmeXi
450 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم آسٹریلوی بالرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، اور پوری ٹیم 89 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، اور پاکستان کو 360 رنز سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو اس کی پہلی وکٹ دو رنز پر گر گئی، اوپنر عبداللہ شفیق دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 17 رنز پر پاکستانی کپتان شان مسعود دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، 19 رنز پر پاکستانی اوپنر امام الحق بھی10 رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔
پاکستان ٹیم 48 رنز تک پہنچی تو بابراعظم 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، وکٹ کیپر سرفراز احمد نے 4 اور سلمان علی آغا نے 5 رنز بنائے اور دونوں پویلین لوٹ گئے، فہیم اشرف پانچ رنز، عامر جمال 4 رنز اور خرم شہزاد صفر پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 24 رنز بنا کر نمایاں رہے، جب کہ آسٹریلیوی اسپنر نیتھن لائن نے ٹیسٹ کیریئر کی 500 وکٹیں مکمل کیں، اور وہ 500 وکٹیں حاصل کرنے والے آسٹریلیا کے تیسرے اور ٹیسٹ کی تاریخ کے آٹھویں بولر بن گئے۔

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 18 منٹ قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- ایک دن قبل

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- ایک دن قبل

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- ایک دن قبل
تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی
- ایک دن قبل

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- ایک دن قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 25 منٹ قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- ایک دن قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 2 گھنٹے قبل








