علماء کرام نے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کیں


لاہور: نشانِ حیدر کا اعزاز پانے والے پاک فوج کے شیر دل جوان لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا 52 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔
لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے یوم شہادت کے موقع پر دن کا آغاز قرآن خوانی اور دعاؤں سے ہوا، علماء کرام نے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔
لانس نائیک محمد محفوظ 25 اکتوبر 1944ء کو ضلع راولپنڈی کے علاقہ پنڈ ملکاں میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1962ء میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 1971 کی پاک بھارت جنگ کے دوران واہگہ بارڈر پر لانس نائیک محمد محفوظ شہید نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلا خوف و خطر دشمن کی توپوں کو خاموش کرایا۔
جنگ کے دوران واہگہ اٹاری کی سرحد پر بھارتی فوج کے شیلنگ سے محفوظ شہید کی مشین گن تباہ جبکہ دونوں ٹانگیں زخمی ہوگئیں، زخمی حالت میں بھی انہوں نے جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کے اس بنکر میں گھس کر دشمن کا مقابلہ کیا جہاں سے پاک فوج کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔
محمد محفوظ شہید نے ہندوستانی سپاہی کو گلے سے دبوچ لیا لیکن دوسرے فوجی نے ان پر خنجر سے حملہ کر کے شہید کر دیا، لانس نائیک محمد محفوظ کی بہادری کا اعتراف ہندوستانی فوجیوں نے بھی کیا، ان کی شہادت کے بعد 23 مارچ 1972ء کو انہیں سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا اور ان کے گاؤں پنڈ ملکاں کا نام بھی محفوظ آباد رکھ دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید کو ان کے 52 ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل




