سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کیس کا فوری جیل ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد
لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر لیا


سابق چیرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کیس کا فوری جیل ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کر دی گئی۔
لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن سے متعلق فل بنچ کو آگاہ کر دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیس تو اسلام آباد یا پنڈی بینچ میں ہونا چاہیے تھا، جائزہ لے لیتے ہیں کہ کیس پرنسپل سیٹ پر کیسے منتقل ہوا۔
وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوم ڈیپارٹمنٹ نے 8 دسمبر کو جاری کیا، اس پر عدالت نے کہا کہ ملزم اڈیالہ جیل روالپنڈی میں ہے، اس عدالت کا دائرہ اختیار اسلام آباد اور راولپنڈی کا ہے۔
وکیل نے کہا کہ درخواست گزار جب لاہور میں تھا اس وقت نوٹسز زمان پارک میں وصول کروائے گئے، البتہ کیس کل سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے فکس ہے۔
بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل روکنے کی فوری استدعا مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 5 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل




