Advertisement
تجارت

پولٹری کی مقامی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بھرپورمنصوبہ بندی کی جائے گی،ڈاکٹر سجاد ارشد

ڈھائی کلو کا برڈ سیل کر دیا جانا چاہیے جبکہ بروکروں کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 18th 2023, 7:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پولٹری کی مقامی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بھرپورمنصوبہ بندی کی جائے گی،ڈاکٹر سجاد ارشد

فیصل آباد: پولٹری کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی جامع ترقی کیلئے بھرپور منصوبہ بندی کی جائے گی تاکہ سستی پروٹین کی مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ اس کی برآمد کو بھی بڑھایا جا سکے۔

فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقام صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے پولٹری کے بارے میں فیصل آباد چیمبر کی قائمہ کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جس میں کمیٹی کے کنوینر رانا سلیم اختر اور پنجاب پولٹری فارمرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب چیئرمین میاں عمران نے بھی شرکت کی پولٹری فارمرز کیلئے بجلی کے زرعی ریٹس کے سلسلہ میں رٹ دائر کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ زراعت کا ایک شعبہ ہے لیکن متعلقہ ادارے اس کو ماننے کو تیار نہیں اسلئے اس سلسلہ میں رٹ دائر کی جانی چاہیے۔

انہوں نے فیڈ کے اجزاکی قیمتوں میں کمی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس حساب سے نہ تو فیڈ کی قیمت کم ہوئی ہے اور نہ ہی ادویات کی جس کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پولٹری کے ریٹ کو بھی باہمی مشاورت سے طے کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ڈھائی کلو کا برڈ سیل کر دیا جانا چاہیے جبکہ بروکروں کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹی جو بھی مسائل پیش کرے گی اس کو اعلیٰ سطح پر حل کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا تعارف بھی پیش کیا اور کہا کہ زیادہ سے زیادہ پولٹری فارمرز کو چیمبر کی ممبرشپ لینی چاہیے تاکہ ان کے مسائل کو جلداز جلد حل کرایا جا سکے۔

Advertisement
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 3 days ago
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 2 days ago
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 5 hours ago
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 6 hours ago
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 3 days ago
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 3 hours ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 2 days ago
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 2 days ago
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 3 days ago
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 3 days ago
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 3 days ago
Advertisement