Advertisement
پاکستان

الیکشن پراسس سے باہر کیا گیا تو یہ جموریت کے خلاف سازش ہوگی، چیئرمین پی ٹی آئی

ہمارے انٹرا پارٹی الیکشن ایک سال سے الیکشن کمیشن میں زیر التوا پڑے رہے، بیرسٹر گوہر

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 18th 2023, 8:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن پراسس سے باہر کیا گیا تو یہ جموریت کے خلاف سازش ہوگی، چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی آئنی ذمہ داری یے کہ وہ صاف و شفاف انتخابات کروائے، اگر اس طرح پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو الیکشن پراسس سے باہر کیا گیا تو یہ جموریت کے خلاف سازش ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے انٹرا پارٹی الیکشن ایک سال سے الیکشن کمیشن میں زیر التوا پڑے رہے، الیکشن کمیشن کی طرف سے اس کا پہلا نوٹس دسمبر 2022 کو آیا، جس طرح 175 سیاسی جماعتوں کا سرٹیفکیٹ دیا ہمارا بھی دیں۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 22 تاریخ کاغذات نامزدگی فائل کرنے کی آخری تاریخ ہے، ہمارے امیدوار لکھتے ہیں کہ میں پی ٹی آئی کا ممبر ہوں اور آپ نہیں مانیں گے، ای سی پی سے مطالبہ ہے کہ ہمارا سرٹیفکیٹ جاری کریں۔

پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر انٹرا پارٹی الیکشن سماعت کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارا دورانِ سماعت پہلا مؤقف یہ تھا کہ رابطہ ایپ کے اندر تمام پارٹی ممبران کی لسٹ موجود ہے،یہ جو 14 لوگ ہیں ان میں سے ایک بھی شخص پی ٹی آئی کا ممبر نہیں ہے۔ ان 14 لوگوں کے پاس نہ تو ممبر شپ کارڈ ہے اور نہ انہوں نے ممبر شپ فیس دی ہے۔

علی ظفر نے کہا کہ قانون یہ کہتا ہے اگر آپ پارٹی ممبر نہیں تو آپ الیکشن کمیشن میں درخواست دائر نہیں کرسکتے۔ ہمارا دوسرا مؤقف یہ تھا کہ ان 14 لوگوں میں سے ایک نے بھی نہ تو الیکشن فارم کیلئے درخواست دی نہ ہی الیکشن لڑنے کیلئے درخواست دی، پی ٹی آئی کا الیکشن پینل بیسڈ ہوتا ہے، ہر پینل کیلئے 15 ممبر چاہئیں،ان 14 افراد میں سے کسی نے نہیں کہا کہ ہم 15 ممبر لے کر آئے تھے، جو درخواستیں الیکشن کمیشن میں دی گئیں ان میں کوئی ذکر نہیں کہ یہ کس پوسٹ کیلئے الیکشن لڑنا چاہتے تھے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ان دو پوانٹس کی بنا پر ہم نے التجا کی کہ ہم نے الیکشن کرا لیے ہیں اور ان لوگوں کے پاس کوئی گنجائش نہیں کہ وہ اپنی آبجیکشن پٹیشن فائل کرسکیں اور استدعا کی کہ ان پٹیشنز کو ڈسمس کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ کب سنائیں گے۔

Advertisement
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 23 منٹ قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 2 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • ایک گھنٹہ قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • ایک منٹ قبل
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 7 گھنٹے قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 5 گھنٹے قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 3 دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 2 دن قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement