Advertisement
پاکستان

عالمی برادری بھارت کے غیر منصفانہ فیصلوں کا نوٹس لے ، مشعال ملک

انہوں نے کہا کہ بھارتی فیصلوں سے لگتاہے کہ بھارت کو کشمیر کی آزادی سے خوف ہے ، اور بھارت اس خوف کو لے کر انصاف کے تقاضوں کو بھول گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 18th 2023, 8:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عالمی برادری بھارت کے غیر منصفانہ فیصلوں کا نوٹس لے ، مشعال ملک

وزیر انسانی حقوق اور  معاونِ خصوصی مشعال ملک نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے ملک سے باہر پھیلتے ہوئے دہشت گردی کے نیٹ ورک کا نوٹس لے۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیرپر بات کرتے ہوئےکہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے کشمیریوں کے جذبے کم نہیں ہوں گے بلکہ کشمیر کی اس آزادی کی تحریک کو مزید بڑھاوا ملے گا ۔ 

انہوں نے کہا کہ بھارتی فیصلوں سے لگتاہے کہ بھارت کو کشمیر کی آزادی سے خوف ہے ، اور بھارت اس خوف کو لے کر انصاف کے تقاضوں کو بھول گیا ہے ۔ 

انہوں نے ایک نجی چینل کے پروگرام میں  کہا کہ امریکہ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور دوسرے ملکوں میں عالمی دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی حکومت کی آر ایس ایس کے زیر قیادت ہندوتوا کے نظریے سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدم برداشت کے اس نظریے نے پورے بھارت کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

مشعال حسین ملک نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تحقیقات کیلئے بین الاقوامی جنگی ٹربیونل قائم کئے جانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل فراہم کر کے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ثقافت اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مذہبی اقلیتیں خصوصاً مسلمان آر ایس ایس کے غنڈوں سے محفوظ نہیں ہیں جسے حکمرانوں کی طرف سے کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔

Advertisement
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 گھنٹے قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 6 گھنٹے قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 7 گھنٹے قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 9 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • ایک دن قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • ایک دن قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • ایک دن قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 دن قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • ایک دن قبل
Advertisement