Advertisement
پاکستان

ملک میں عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کل سے شروع

قومی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ سکیورٹی فیس 30 ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کے ساتھ 20 ہزار روپے جمع کرانا ہو گی، الیکشن کمیشن

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 18th 2023, 11:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کل سے شروع

ملک میں عام انتخابات 2024ء کیلئے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کل سے جاری کئے جائیں گے جو بدھ سے جمع کرائے جا سکیں گے۔

قومی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ سکیورٹی فیس 30 ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کے ساتھ 20 ہزار روپے جمع کرانا ہو گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انتخابی عملے کی ٹریننگ کا اختتام منگل کو ہو گا جبکہ اسی روز ریٹرننگ افسران کی جانب سے پبلک نوٹس کا اجراء کیا جائے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 20 سے 22 دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے جن کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہو گی جبکہ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 3 جنوری 2024 کو دائر کی جا سکیں گی

ترجمان کا کہنا تحا کہ اپیلوں پر اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے فیصلے 10 جنوری تک کئے جائیں گے۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی 12 جنوری کو واپس لئے جا سکیں گے جبکہ اسی روز امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 13 جنوری کو کی جائے گی جبکہ پولنگ 8 فروری 2024ء کو ہو گی۔

Advertisement
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 13 گھنٹے قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 2 دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 10 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • ایک دن قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 16 گھنٹے قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 دن قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 16 گھنٹے قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 15 گھنٹے قبل
Advertisement