Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی کی حمایت سے عوامی مسلم لیگ کی جانب سے الیکشن لڑوں گا، شیخ رشید

پی ٹی آئی میرے ساتھ حلقہ 56 اور 57 میں کھڑی ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 21st 2023, 2:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی کی حمایت سے عوامی مسلم لیگ  کی جانب سے الیکشن لڑوں گا، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کی جانب سے الیکشن لڑوں گا لیکن پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کر لی ہے۔میں پرویز الٰہی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میرا ساتھ دیا ہے۔

 شیخ رشید نے کمرہ عدالت میں میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں حلقہ 56 اور 57 دونوں سے الیکشن لڑوں گا،میں پرویز الٰہی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میرا ساتھ دیا ہے۔ جتنی قربانی میں نے دی ہے وہ کسی اور نے نہیں دی، 40 دن کا چلہ کاٹ آیا ہوں اور اس سے پہلے 20 دن کا کاٹا تھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ اصلی اور نسلی ہوں، میں نے کسی کے خلاف پریس کانفرنس نہیں کی،مجھے خوشی ہے کہ پی ٹی آئی میرے ساتھ 56 اور 57 میں کھڑی ہے،میں عوامی مسلم لیگ کی جانب سے  الیکشن لڑوں گا لیکن پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کر لی ہے۔

Advertisement
Advertisement