Advertisement
ٹیکنالوجی

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ایکس اور فیس بُک سروسز بحال

صارفین کو ٹوئٹر کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہوا تھا اور اب تک ہزاروں صارفین کی جانب سے شکایات رپورٹ کی گئی تھیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 21st 2023, 2:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں  ایکس اور فیس بُک  سروسز   بحال

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مائیکرو بلاگنگ سائٹس ایکس اور فیس بُک کی سروس ڈاؤن ہونے کے بعد بحال ہونا شروع ہو گئی ہے، ہزاروں صارفین کی جانب سے سروس تک رسائی میں مشکلات کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے سے صارفین کو ٹوئٹر کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہوا تھا اور اب تک ہزاروں صارفین کی جانب سے شکایات رپورٹ کی گئی تھیں۔

ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن پر ایکس کی ہوم فیڈ پر ریگولر ٹویٹس کے بجائے ’ویلکم ٹو یور ٹائم لائن‘ دکھایا گیا، پلیٹ فارم کو بڑے پیمانے پر بندش کا سامنا تھا۔علاوہ ازیں اکثر صارفین، اپنے ٹوئٹر اور فیس بُک اکاؤنٹس سے لاگ آؤٹ ہو گئے اور دوبارہ لاگ ان کی کوشش میں ان کے پاس ایرر آرہا تھا۔

امریکا، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں بھی ایکس سروس کو بندش کا سامنا تھا۔ ویب سائٹس کی بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق پلیٹ فارم تک ناقابل رسائی سے متعلق 70 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں تاہم ویب سائٹ ڈاؤن ہونے کے حوالے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ایکس کو بندش کا سامنا رہا ہو، ایلون مسک کی ملکیت والے پلیٹ فارم کو رواں سال مارچ اور جولائی میں بھی بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کئی صارفین نے شکایت کی وہ ایکس پر نہ ٹوئٹس دیکھ سکتے ہیں اور لنکس، تصاویر اور ویڈیوز بھی پوسٹ نہیں کر پا رہے۔

Advertisement
 پشاور کے ضلع کرم میں زخمی سابق ڈپٹی کمشنرجاویداللہ محسود کے کندھے کا آپریشن کامیاب

 پشاور کے ضلع کرم میں زخمی سابق ڈپٹی کمشنرجاویداللہ محسود کے کندھے کا آپریشن کامیاب

  • 8 گھنٹے قبل
وزیر خزانہ اورنگزیب ہانگ کانگ روانہ

وزیر خزانہ اورنگزیب ہانگ کانگ روانہ

  • 4 گھنٹے قبل
موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ؟

موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ؟

  • 4 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی عمران خان این آر او کے لیے جھک گئے ہیں، عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی عمران خان این آر او کے لیے جھک گئے ہیں، عظمی بخاری

  • 9 گھنٹے قبل
بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئےویزا شرائط  میں  نرمی کردی

بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئےویزا شرائط میں نرمی کردی

  • 6 گھنٹے قبل
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافے کا امکان

  • 11 گھنٹے قبل
حامدخان گروپ کے مبشررحمان صدرلاہوربارایسوسی ایشن منتخب

حامدخان گروپ کے مبشررحمان صدرلاہوربارایسوسی ایشن منتخب

  • 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف  سے  کابینہ ارکان اور  تعلیمی کانفرنس کے مندوبین سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے کابینہ ارکان اور تعلیمی کانفرنس کے مندوبین سے ملاقات

  • 6 گھنٹے قبل
بلوچستان :کھیلوں کے فروغ کیلئے  پاک فوج کی جانب سے احسن اقدام

بلوچستان :کھیلوں کے فروغ کیلئے پاک فوج کی جانب سے احسن اقدام

  • 7 گھنٹے قبل
بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے  کا افتتاح کر دیا

بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کا افتتاح کر دیا

  • 8 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان آمد کے موقع پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان آمد کے موقع پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم

  • 5 گھنٹے قبل
ڈاکٹروں نے  ٹرمپ کے منتخب کردہ سیکریٹری کو خطرہ قرار دے دیا

ڈاکٹروں نے ٹرمپ کے منتخب کردہ سیکریٹری کو خطرہ قرار دے دیا

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement