درخواست آج ہی سماعت کے لئے مقرر ہوگی، قائم مقام چیف جسٹس


سپریم کورٹ نے لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا، اور ریمارکس دیئے کہ درخواست آج ہی سماعت کے لئے مقرر ہوگی۔
سپریم کورٹ میں لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، تحریک انصاف کے وکیل نیاز اللہ نیازی عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے نہیں دیئے جارہے، پی ٹی آئی نے درخواست جمع کرائی ہے۔
قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے سوال کیا کہ اگرآپ کا امیدوار اشتہاری ہو تو کیا ہوگا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے بھی استفسار کیا کہ کیا آپ نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے۔
وکیل نیازاللہ نیازی نے جواب میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو بھی آ گاہ کر دیا ہے، ہماری درخواست سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔
قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی درخواست رجسٹرارآفس ابھی مقررکردیتا ہے، آج ہی درخواست سماعت کیلئے مقررہوگی۔
عدالت نے لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 15 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 18 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 12 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 16 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 12 گھنٹے قبل



